Live Updates

پیپلزپارٹی پہلے اعتماد بحا ل کرئے پھر آجائے ‘بہت سارے معاملے وضاحت طلب ہیں .شاہد خاقان عباسی

پی پی پی دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم نیا سیکرٹری جنرل ڈھونڈ لے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا.سابق وزیراعظم کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 25 مئی 2021 14:11

پیپلزپارٹی پہلے اعتماد بحا ل کرئے پھر آجائے ‘بہت سارے معاملے وضاحت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 مئی ۔2021ء) مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما شاہدخاقان عباسی نے پاکستان پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں شمولیت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم نیا سیکرٹری جنرل ڈھونڈ لے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا. انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے پی ڈی ایم میں شامل ہونا ہے تو اعتماد بحال کرنا ہوگا پی ڈی ایم کے دروازے بند ہیں پہلے اعتماد بحا ل کریں پھر آجائیں جو کاغذ پھاڑے تھے جوڑ کر پڑھیں اور وضاحت دیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے معاملے پر تحفظات برقرار ہیں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو شمولیت کی کوئی دعوت نہیں دی.

(جاری ہے)

مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دینے کی تردید کی ہے انہوں نے کہا عشائیے میں پی ڈی ایم سے متعلق امور زیر غور نہیں آئے، نہ ہی اس حوالے سے کوئی پیشکش یا تجویز دی گئی شہبازشریف نے اپوزیشن پر پارلیمان کے اندر متحد ہوکر بجٹ سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا. خیال رہے گزشتہ روز شہباز شریف نے اپوزیشن پارٹیوں کو عشائیہ دیا تھا جس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی راہنماﺅں نے بھی شرکت کی تھی ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی ہے ذرائع کے مطابق پی پی اور اے این پی کے عشائیے میں موجود وفود نے اس سلسلے میں میاں شہباز شریف سے وقت مانگ لیا ہے تاکہ وہ سوچ و بچار کرسکیں اور پارٹی میں مشاورت بھی ہو سکے.

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان، مسلم لیگ نون اور میرا موقف ایک ہے انہوں نے کہا پی ڈی ایم کوئی نیا اتحاد نہیں پی ڈی ایم کا فیصلہ تھا کہ رمضان کے بعد میٹنگ شروع کریں گے. شہباز شریف کے عشایئے میں شرکت کے متعلق سوال پر مریم نے جواب دیا کہ ان کا کا رول اپوزیشن کا رول ہے ان کو نبھانا ہوتا ہے پارلیمٹیریز کا ڈنر تھا میں پارلیمنٹرینز نہیں جہاں شہباز شریف خود موجود ہوں وہاں میری موجودگی ضروری بھی نہیں.

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نیب کی اپیلوں پر سماعت کی نیب نے نواز شریف کی اپیلیں مسترد کرنے کی استدعا کی عدالت نے نوازشریف کے متعلق وکلا سے دلائل طلب کیے اور سماعت ملتوی کردی نیب نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف اپیلیں دائر رکھی ہیں.

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف مریم نواز، نوازشریف اور صفدر کی اپیلوں پر بھی آج ہی سماعت ہوگی احتساب عدالت نے سات جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال قید بامشقت اور ایک سال اضافی قید کی سزا سنائی تھی اور مریم نواز کو8 اور ایک سال اضافی قید کی سزا جب کہ کیپٹن صفدر کو اعانت جرم میں ایک سال قید اورجرمانوں کی سزا سنائی تھی.
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات