پی ایس ڈی پی کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 42450 ملین روپے مختص

جمعہ 11 جون 2021 16:44

پی ایس ڈی پی کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 42450  ملین روپے مختص
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2021ء) آئندہ مالی سال 2021-22 ء کے وفاقی بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 42450  ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق ایچ ای سی کے 128 جاری منصوبوں کے لئے 29736.840 ملین روپے اور 40 نئے منصوبوں کے لئے 12713.160 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ایچ ای سی کے نئے منصوبوں میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد میں اکیڈمیک بلاک کی تعمیر کیلئے 300 ملین روپے، خوشحال خان یونیورسٹی کرک کے مین کیمپس کی تعمیر کیلئے 300 ملین روپے، قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئر، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ میں دو نئے شعبوں کے قیام کے لئے 575 ملین روپے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدر آباد سندھ کے قیام کیلئے بنیادی ضروریات کی ترقی کیلئے 600 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کمپس کالا شاہ کاکو کی ترقی کیلئے 300 ملین روپے، یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی ترقی کیلئے 375 ملین روپے، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں اکیڈمیک سہولیات کی ترقی کیلئے 200 ملین روپے، ایس ایم بی بی میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں تحقیقی سہولیات کیلئے 1000 ملین روپے، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے کوٹ ادھو کمپس کے قیام کیلئے 400 ملین روپے، کامیاب جوان سپورٹس اکیڈمی اور یوتھ اولمپس۔

ایچ ای سی کے قیام کیلئے 350 ملین روپے، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کیلئے 525 ملین روپے، پیر عبداﷲ قادر شاہ جیلانی انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز خیرپور میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن، انسٹیٹوشن اینڈ ریسرچ سنٹر کے قیام کیلئے 720 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بے نظیرآباد میں سہولیات کی توسیع کیلئے 825 ملین روپے، شیخ ایاز یونیورسٹی خیرپور میں سہولیات کی فراہمی کیلئے 825 ملین روپے، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کو بہتر بنانے کیلئے 411.160 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔