
کامسٹیک نے نجی شعبہ یونیورسٹیوں کی ایسوسی ایشن آف پاکستان ، اور کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسی لینس کے ممبر اداروں کے اشتراک سے فلسطینی طلبا اور سکالرز کے لئے 500 اسکالرشپ کا اعلان کر دیا
پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چودھری ، کوآرڈینیٹر جنرل ، کامسٹیک نے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسکا اعلان کیا انہوں نے بتایا کہ ایپسپ کے 42 ممبر اداروں نے فلسطینی طلبا کے لئے 370 سے زائد وظائف کا وعدہ کیا گیا ہے
عمر عبد الرحمن جنجوعہ
بدھ 16 جون 2021
13:24

(جاری ہے)
فلسطینیوں کو اب اعلی تعلیم اور تحقیقی سہولیات تک محدود رسائی حاصل ہے۔ سات دہائیوں سے زیادہ کے قبضے نے فلسطینی ریاست کے تعلیمی اور سماجی و معاشی بنیادی ڈھانچے کو منظم طریقے سے تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ، ان متاثرہ نوجوانوں کی مدد کے لئے ، کامسٹیک نے ایک خصوصی پروگرام شروع کیا جس میں فلسطینی طلبا کے لئے تحقیقی فیلوشپس ، تکنیکی ماہرین کی تربیت اور ورکشاپس میں شرکت کے لئے گرانٹ فراہم کی جائے گی، اوریہ اعلان اس پروگرام کے تحت حاصل کیا جانے والا پہلا اہم سنگ میل ہے۔
کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک کے میڈیا ایڈوائزر اور کوآرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے پروموشن برائے سوشل سائنسز مرتضی نور نے ریاست فلسطین کے طلبا کو وظائف پیش کرنے پر پاکستانی یونیورسٹیوں کے اعلان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ تنظیموں اور پارٹنر یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر فلسطینی طلبا کے لئے داخلے کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کا مناسب طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔چوبیس ایپسپ ممبر نجی شعبے کی یونیورسٹیوں نے تین سو ستر اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے ان یونیورسٹیوں میں یونیورسٹی آف لاہور، سپیریئر یونیورسٹی لاہور ، اقرا یونیورسٹی کراچی ، اباسین یونیورسٹی پشاور ، الحمد اسلامی یونیورسٹی کوئٹہ ، جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی ، سی ای سی او ایس یونیورسٹی پشاور ، گرین وچ یونیورسٹی کراچی ، انڈس یونیورسٹی کراچی ، انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب ملتان ، محمد علی جناح یونیورسٹی ، کراچی ، نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (فاسٹ)اسلام آباد ، پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد ، قرطبہ یونیورسٹی پشاور ، سرحد یونیورسٹی پشاور ، سی یو ایس آئی ٹی ، پشاور۔ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی ، جامعہ ساتھ ایشیا لاہور ، جامعہ سیالکوٹ ، سیالکوٹ ، ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان ، کراچی ، ایس بی بی دیوان یونیورسٹی کراچی ، مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد، الخیر یونیورسٹی آزاد کشمیر اور یونیورسٹی آف فیصل آباد شامل ہیں۔جبکہ ایک سو تیس اسکالرشپ تیرہ پبلک سیکٹر کے اعلی تعلیمی و تحقیقی اداروں نے پیش کی ہیں ، جن میں انٹرنیشنل سینٹر برائے کیمیکل اینڈ بیولوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، لاہور ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ، قائد اعظم یونیورسٹی ، اسلام آباد ، نیٹکینٹ یونیورسٹی ، ترکی ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹکنالوجی، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ، الشفا آئی ٹرسٹ ، NED یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، یونیورسٹی آف لاہور ، اور پنجاب یونیورسٹی شامل ہیں۔پروفیسر چودھری نے چیئرمین ایپسپ اور یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا بروقت تعاون کرنے ، اور اس عظیم مقصد میں شراکت داری پر شکریہ ادا کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اسکالر شپ پروگرام پر عملدرآمد دو سالہ کے دوران کیا جائیگا اور پاکستان واحد ملک ہے جس نے اتنا بڑا سکالرشپ پروگرام آفر کیا ۔مزید تعلیم کی خبریں
-
کنگ عبداللہ یونیورسٹی، سعودی عرب میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
-
اٹک، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2025 کے داخلے جاری
-
ملتان بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان، پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو اعزازات
-
لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
-
پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
-
فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کل جاری ہوں گی
-
ساہیوال تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
-
ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ
-
فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
لاہوربورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو نتائج کا اعلان 18 ستمبرکوہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.