حلقہ کی عوام کسی پیرا شوٹر کو نہیں مانتی حلقہ کوٹلہ کا پارٹی ٹکٹ کارکنان کو جاری کیا جائے‘سردار تبارک علی

ہم حلقہ کوٹلہ کے ٹکت امیدوار کو کسی صورت نہیں ماتے پارٹی کے لیئے پہلے بھی کام کیا اب بھی کریں گے جس پیرا شوٹر کو ٹکٹ دیا تین ماہ پہلے پارٹی میں شامل ہوا

جمعرات 17 جون 2021 15:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سردار تبارک علی نے حلقہ ایک کوٹلہ کے ایک بڑے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کے حلقہ کی عوام کسی پیرا شوٹر کو نہیں مانتی حلقہ کوٹلہ کا پارٹی ٹکٹ کارکنان کو جاری کیا جائے ہماری جنگ ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے یہ جنگ جاری رہے گی ،پارٹی قیادت اپنا فیصلے پر نظر ثانی کریں مظفرآباد ڈویژن سے پارٹی کو نقصان سے بچایا جائی-ہم حلقہ کوٹلہ کے ٹکت امیدوار کو کسی صورت نہیں ماتے پارٹی کے لیئے پہلے بھی کام کیا اب بھی کریں گے جس پیرا شوٹر کو ٹکٹ دیا تین ماہ پہلے پارٹی میں شامل ہوا ،آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط کرنے میں ہما را خون شامل ہے حلقہ کوٹلہ کی اعوام کے حقوق کے لیئے آخری حد تک جاوں گا ،کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے کوٹلہ کی اعوام کو کسی کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتا میرا فیصلہ کوٹلہ کی اعوام کا فیصلہ ہے ،ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے مشکل وقت ضرور ہے مگر ہمارے حوصلے آج بھی بلند ہیں ہماری جد جہد میں مزید تیزی آئی ہمارا راستہ حق اور سچ کا راستہ ہے مظلوم کی جنگ ہماری جنگ کبھی اپنی ذاتی مفاد کی سیاست کی نہ کریں گے ،پارٹی آزاد کشمیر میں ہم نے بنائی ہم نے اپنا سب کچھ قربان کیا رات دن کی محنت سے اس پارٹی کو مضبوط کیا عمران خان کے نظریہ کو گھر گھر پہنچایا پارٹی کو بھی پیراشوٹروں سے بچایں گے اور اپنے اور عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے کارکنان انتظار کریں دو دن کے اندر ایسا فیصلہ کریں گے کہ تاریخ یاد رکھے گی،ہم دوھ پیتے مجنوں نہیں ہیں ہم نے مشکلاتیں کاٹی ہیں مگر کبھی کوٹلہ کی اعوام کے حقوق پر سووے بازی نہیں کی کٹ تو سکتے ہیں مگر کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ،گلگت کی طرح یہاں بھی غلطیاں ہوئی قبل از وقت ان غلطیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے گزشتہ انتخابات میں ہم پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں گئے مشکل ترین وقت میں بھر پور مقابلہ کیا جس وقت موجودہ پیرا شوٹر ہمارا مزاق اڑایا کرتے تھے تب ہم نے پارٹی کو مضبوط اور منتظم کرنے کے لیے خون بہا، وہ پیرا شوٹر کو عمراخان کے حوالے سے مزاک اڑایا کرتے تھے آج وہ ٹکٹ لینا اپنا حق سمجھتے ہیں، پارٹی کو آزاد کشمیر کے اندر ہم نے پروان چڑھایا کوئی پیرا شوٹر ا کر ہمارا حق چھین کر کے جائے وہ ہمیں منظور نہیں ہے عمران خانکو برا بھلا کہنیوالے ہمیں پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے منظور نہیںضلعی صدر سمیت دیگر حلقہ جات میں پیرا شوٹر کو لانے کا مقصد پوچھنا چاہتے ہیں صرف جگر نہیں ساری برادریاں میری اپنی ہیں اس موقع پرغلام عباس پوڈ، نظیر انقلابی، سردار واصف، ، اسد نایابی، بشیر چغتائی، میجر عبد الحمید، جاوید شاہ، راجہ عمران ترک، جانی گوہر رحمان، شیر افضل گھوکھر، حبیب الرحمان، ملک خالد، چوہدری خان ولی، عارف آزاد اعجاز شاہ ڈاکٹر پرویز، نعمان قریشی،سردار ارشد،شیر افضل گجر، صدیق مغل، سیٹھ بشیر عباسی، سید الماس شاہ، فوجی اکرم، ممتاز مغل، چوہدری مشتاق، نعیم شاہ، راجہ نذیر شیدائی، راجہ اعظم، چودری نعیم ایڈووکیٹ، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 80 ہزار ووٹرز میں سے اگر برادری کی بات کی جائے تو تقریبآ 30 ہزار ووٹرز گجر برادری سے تعلق رکھتا ہے چہلہ بانڈی، بنک سکوئر، سماں باندھ سمیت حلقہ کوٹلہ کی نو یونین کونسل اور تاروں کمیٹی پٹہکہ سے آج ہر قبیلے نے مشارورتی اجلاس میں شرکت کر کے سردار تبارک کی کامیابی پر مہم ثبت کر دی ہے آج مظفرآباد کی فضاؤں میں نگر نگر گلی گلی تبارک علی تبارک علی کے نعرے اور عوام حلقہ کوٹلہ کی جانب سے سیاہ لباس اور گالی پٹیاں باندھ کر شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ لوگ تبدیلی کے ساتھ ہیں جو سفر گیارہ سال پہلے سردار تبارک کے سنگ عوام نے شروع کرتے ہوئے دشوار گزار حلقہ ایک کوٹلہ کے ہر گھر بہک بہک سمیت 9 یونین کونسل کے ہر پسے ہوئے خاندانوں سمیت ٹوٹی پھوٹے گھروں سمیت عالی شان بنگلوں پر پاکستان تحریک انصاف کا پرچم لگایا مگر جس بے دردی سے انصاف کا قتل عام کیا گیا اس پر تحریک انصاف کے علاؤہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعلق رکھنے والے بھی شش در ہیں اس موقع پر ضلعی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اسد حبیب نایابی نے پارلیمانی بورڈ کے غیر پارلیمانی رویے اور تمام تر قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گیارہ سالہ جدوجہد کے نیتجے پر ضلعی صدر کے ٹکٹ دینے کے بعد واپسی پر احتجاجا مستعفی ہونے پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کا قتل عام کرنے والے پیراشوٹر کے خلاف ہیں، عمران خان کی ایڈیلوجی کو فروغ دینے کے لیے کام کرتے رہیں گے مقررین اور حلقہ کوٹلہ کی عوام نے سردار تبارک ہر مکمل یقین و اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کا اختیار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ٹکٹ دے کر واپس کرنا فرزند شیر پہاڈ کی تورعین نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے نظریے کا بھی قتل ہے اس فیصلے کے بعد صرف حلقہ کوٹلہ میں ہی نہیں بلکہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع اور بیروں پاکستان میں بھی شدید مزمت کی جا رہی ہے مقررین نے یہ بھی کہا کہ شاید ان فیصلوں کا عمران خان کو بتا ہی نہ ہو اور یہ فیصلہ بھی وہی زرائع کر رہے ہوں جنہوں نے گلگت بلستان سمیت سیالکوٹ اور کراچی میں رنگ دیکھایا ہم ان داروں کو بھی کہتے ہیں کہ وہ آج حلقہ کوٹلہ کے عوام کا جوش جزنہ اور والہانہ پن مر مٹنے کا شوق دیکھ لیں