
صوبائی وزراء نے سیمنز چورنگی پر سائٹ ایریا میں 1037.79 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 17 سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
کراچی کے لئے رواں مالی سال بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 100 ارب مختص کئے ہیں، صنعتوں کے فروغ کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر بنیادی اہمیت کی حامل ہے، سید ناصر حسین شاہ ماضی میں کراچی پر حکومت کرنے والوں نے اس شہر کو بھتہ خوری، بوری بند لاشوں ، کلاشنکوف کلچر اور تباہی کے سوا،کچھ نہیں دیا،پیپلز پارٹی کراچی سمیت پورے صوبے کی ترقی پر یقین رکھتی ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو
ہفتہ 19 جون 2021 22:59

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے فروغ کے لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر بنیادی اہمیت کی حامل ہے، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی اس سڑک کا دورہ کیا تھا۔
منصوبہ میں 25 کلو میٹرز سڑکیں تعمیر کی جائینگی جس پر پی سی ون کے مطابق 1037.97 ملیں روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صنعتی علاقوں کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی، جس سے معیشت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے رواں مالی سال بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 100 ارب مختص کئے ہیں، جبکہ عالمی بینک، ایشائی ترقیاتی بینک اور دیگرکے تعاون سے شہر میں 900 ارب روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کی تکمیل کے لیے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی کابینہ اراکین دن رات کوشاں ہیں۔ جس کے تحت صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے انہوں نے صنعتکاروں کو سب سوائل پانی کے لائسنس دینے کی پیشکش کی ہے۔ جتنے لائسنس درکار ہین دینے کے لئے تیار ہیں۔ صعنتیں چلیں گی تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ لسانیت کی باتیں کرنے والوں کو کراچی کے عوام نے مسترد کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت پر الزام لگائے جاتے ہیں کہ تیرہ سال میں ہم نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی 2008 کے انتخابات کے مقابلے میں نشستیں 2018 میں بڑھی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے حالیہ ضمنی انتخابات میں دیگر جماعتوں کی جیتی ہوئی نشستیں بھی حاصل کی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی پر حکومت کرنے والوں نے اس شہر کو بھتہ خوری، بوری بند لاشوں ، کلاشنکوف کلچر اور تباہی کے سوا،کچھ نہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سمیت پورے صوبے کی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے بھر کے صنعتی زونز کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے شگر گزار ہیں کہ انہوں نے صنعت کاروں کے مسائل دیکھتے ہوئے صنعتی زونز کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے جس سے 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے اور امید ہے کہ یہ منصوبے رواں مالی سال میں مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مذید 30 کروڑ روپے فراہم کردئیے ہیں جس کی مدد سے مذید منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کے باعث صنعتوں کو بہت نقصان پہنچا ہے اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حکومت سندھ صوبے میں صنعتی ترقی کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں صنعت کاروں کے تعاون کی طلب گار ہے۔اس سے قبل پیٹرن ان چیف سائٹ ایسوسی ایشن زبیر موتی والا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہورہا ہے وہ سندھ حکومت کے مشکور ہیں ،آپ لوگ نیک کام کے لئے ہیں ، عام لوگ ، صنعتکار اور مزدور پریشان تھے۔سندھ حکومت نے ایک ارب روپے سے زائد منظور کئے ہیں،ایک سڑک بن گئی ہے،آج سترہ روڈوں کی تعمیر کی تختی کا افتتاح ہوا ہے ،سائیٹ ایسوسی ایشن کے دو نمائندوں اور دو حکومتی افسران پر مشتمل کمیٹی ان ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرے گی۔انہوں کہا کہ سڑکیں ہیوی ٹریفک کے معیار کے مطابق تعمیر ہونے چاہیے ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سائیٹ پر نظر کرم کیا ہے، وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے مشکور ہیں کہ ہمارے مسئلے حل ہو رہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
-
دلائی لاما کو 130 برس سے زائد کی عمر تک زندہ رہنے کی امید
-
جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت ضرور حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے
-
دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے
-
کراچی میں رہائشی عمارت کا انہدام، ہلاکتوں کی تعداد اب سولہ
-
برطانیہ میں تین عشرے بعد پانی کی شدید قلت، نئی رپورٹ
-
دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گی: مریم نوازشریف
-
ٍپنجاب میں کریک ڈاؤن، غیرقانونی طور پررکھے گئے 13 شیر ضبط، 5 افراد گرفتار، مقدمات درج
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1520.94 فٹ ‘ ذخیرہ 41 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی وطن سے وفاداری اور فرض شناسی کا بے مثال نمونہ ہے، شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.