Live Updates

احتجاج کا نیا طریقہ، اپوزیشن ارکان سندھ اسمبلی میں چارپائی اور بستر لے آئے

’یہ جمہوریت کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے، اپوزیشن کے نعرے ، ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ

Sajid Ali ساجد علی پیر 28 جون 2021 15:49

احتجاج کا نیا طریقہ، اپوزیشن ارکان سندھ اسمبلی میں چارپائی اور بستر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جون2021ء) اپوزیشن ارکان احتجاج کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں چارپائی لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا تو اس دوران ارکان نے شور شرابہ شروع کردیا ، اس دوران اپوزیشن ارکان ایوان میں چار پائی اور بستر لے آئے ، اپوزیشن کی جانب سے ’یہ جمہوریت کا جنازہ ہے، ذرا دھوم سے نکلے، کے نعرے بھی لگائے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایوان میں چارپائی اور بستر لانے پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، چارپائی اور بستر کون ایوان میں لایا ، سکیورٹی عملہ بھی بے خبر نکلا ، جب کہ اس موقع پر اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ یہ اسمبلی کی بے حرمتی ہے ، اراکین نے اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نا اہلی کیلئے آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی نا اہلی کیلئے آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کہتے ہیں کہ گزشتہ 13 سال سے سندھ میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے، ہم سندھ کے ہر ایک ادارے پر پٹیشن فائل کریں گے جب کہ صوبے میں آئین کی خلاف ورزی بھی جاری ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اپوزیشن ارکان کا نہ ہونے کا مطلب ہے کہ صوبے میں جمہوریت کا قتل ہوگیا، جمہوریت کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ایک رکن بھی اپوزیشن سے نہیں ہے ، سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی لیڈروں کو بات نہیں کرنے دی گئی اور عجلت میں صوبائی بجٹ کو منظور کیا گیا ، سندھ کا بجٹ اس وزیراعلیٰ نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں، سندھ میں تیرہ سال کے دوران ایک ہزار 400 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات