13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سرینگر میں پوسٹر چسپاں

پوسٹروںمیں کشمیریوں سے 13جولائی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مکمل ہڑتال کی اپیل بھی کی گئی تھی

منگل 13 جولائی 2021 11:55

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں13جولائی 1931کے شہداء سمیت تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سرینگر میںپوسٹر چسپاںکئے گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 13 جولائی 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر سال کنٹرول لائن کے دونوں اطراف، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم شہداء مناتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس دن ڈوگرہ فورسز نے 22کشمیریوںکو شہید کردیا تھا ۔ جموںوکشمیر صدائے مظلوم،جموں وکشمیر لبریشن لیگ ، جموں و کشمیر سوشل اینڈ جسٹس لیگ اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک جسٹس پارٹی کی طرف سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کشمیری شہداء کی قربانیوںکو رائیگاںنہ جانے دینے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیاگیا ہے ۔پوسٹروںمیں کشمیریوں سے 13جولائی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مکمل ہڑتال کی اپیل بھی کی گئی تھی ۔