تحریک آزادی کشمیر کی سرخیل اب کشمیریوں کی تیسری نسل ہے،سراج الحق
مقبوضہ وادی کے باسیوں نے جس طرح بھارت کے ظلم و جبر کا مقابلہ کیا اور آزادی کی شمع روشن رکھی اس کی مثال حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی سابقہ و موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کاز سے بے وفائی کی، سمجھ نہیں آتی کہ وہ کس منہ سے آزاد کشمیر میں ووٹ مانگ رہے ہیں اور کشمیر کی بات کرتے ہیں،راولا کوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب
اتوار 18 جولائی 2021 21:55
(جاری ہے)
کب سے کہہ رہے ہیں کہ کشمیر پر ایکشن پلان بنایا جائے اور اس کی آزادی کا روڈ میپ دیا جائے ، مگر حکمران ہیں کہ ان کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔
مودی کے 5 اگست کے اقدام کے بعد کمزور خارجہ پالیسی جاری رکھی گئی اور نئی دہلی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے گئے ۔ کشمیری اپنے بہتر مستقبل کے لیے سٹیٹس کو پارٹیز کا بائیکاٹ کریں اور 25 جولائی کو ترازو پر مہر لگائیں ۔ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو گزشتہ 73برسوں سے جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ جماعت اسلامی کے قائدین اور ان کے عزیزواقارب نے تحریک آزاد ئ کشمیر میں اپنا خون بہایا ۔ہم آئندہ بھی کشمیر کی آزادی کی شمع روشن رکھیں گے۔کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف کشمیریوں کو ہے۔ وہ راولا کوٹ میں آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے منعقدہ ایک بڑے جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی ۔امیر جماعت نے اس جلسہ سے چند روز قبل مظفر آباد میں بھی کشمیر بچائو کانفرنس سے خطاب کیا ۔ جلسہ میں بزرگوں ، خواتین ، بچوں سمیت کشمیریوں کی بڑی تعداد نے قومی ،جماعت اسلامی اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھا کر شرکت کی ۔ امیر جماعت نے شرکاء سے وعدہ کیا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو پاکستان و آزاد کشمیر کو قرآن وسنت کا گہوارہ بنائے گی اور سری نگر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرایا جائے گا ۔سراج الحق نے کہاکہ تینوں نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے ادوار میں آزاد کشمیر کے شہریوں کو غربت ، بے روزگاری اور مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔ کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد بے روزگار ہے ، کشمیر میں انٹرنیٹ ، گیس اور بجلی کی سہولتیں ناکافی جبکہ انفراسٹرکچر کا براحال ہے ۔ موجودہ حکومت نے تین سالوں میں کشمیریوں کی فلاح اور ترقی کے لیے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا ۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹر کی حیثیت سے انہوںنے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ پوری جرأت و طاقت سے لڑا ۔ انہوں نے کہاکہ شاید ہی سینیٹ میں کوئی ایسا دن ہو جس روز ان کی تقریر میں کشمیر کاز کا ذکر نہ ہو ۔ انہوں نے کہاکہ ان کادل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور وہ ہر فورم پر کشمیر کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ امیر جماعت کا کہنا تھاکہ وقت آگیاہے کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے رہائشی اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور برسوں سے ان پر مسلط ظالمانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں ۔ انہوںنے کہاکہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنا مومن کا سب سے بڑا وصف ہے ۔ امیر جماعت نے مقبوضہ کشمیر میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے آزادی کے متوالوں اور کشمیری مائوں ، بہنوں بیٹیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اسلامیان پاکستان ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ آزادی کا سورج مقبوضہ کشمیر پر جلد طلوع ہوگا ۔ سراج الحق نے اس موقع پر فلسطین اور افغانستان کے مسلمانوں کی قربانیوں اور جذبہ حریت کو بھی سلام پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ اس وقت تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہی ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامیان پاکستان و آزاد کشمیر سمیت امت مسلمہ متحد ہو کر ظلم و ناانصافی کے خلاف ڈٹ جائے ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.