
سندھ کا خواب دیکھنے والے ملک بھر میں مسترد ہوں گے، نثار کھوڑو
عوام آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ملک بھر میں شکست دیں گے،رہنما پیپلزپارٹی کا شیخ رشید کی پریس کانفرنس پرردعمل
پیر 26 جولائی 2021 21:27

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام سے جینے کا حق چھیننے والی پی ٹی آئی سرکار کی اصلیت سب کے سامنے عیاں ہوچکی ہیں۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ ملک پر تبدیلی کے نام پر سلیکٹڈ، جھوٹے، بدزبان اور عوام دشمن حکمران مسلط کریئے گئے ہیں، تبدیلی کے نام پر پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی اب شرمندہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو این ایف سی، پانی، بجلی، گیس اور دیگر حقوق سے محروم رکھنے والی یہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت ہے، سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھیننے والی بھی یہ وفاقی سرکار ہے، عوام جان چکے ہیں کے سندھ اور سندھ کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھنے والی کوئی اور نہیں پی ٹی آئی کی وفاقی سرکار ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ کشمیر انتخابات میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا ہے، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں پر پی ٹی آئی کی دھاندھلی اور گنڈہ گردی اور دیگر شکایات کا کوئی نوٹس نہیں لیا، الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں وفاقی وزرا کی موجودگی پر کوئی ایکشن نہیں لیا اور پی ٹی آئی سرکار کی آلہ کار بنی رہی۔نثار کھوڑو نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ہر جگہ الیکشن کمیشن کی خودمختاری سوالیہ نشان بن چکی ہے، اگر آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوتے تو پیپلز پارٹی اکثریت سے کامیابی حاصل کرتی، کشمیر انتخابات میں عوام نے دھاندھلی کا مقابلہ کرکے پیپلز پارٹی کو 11نشستوں پر کامیابی دلائی جس پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیوں اور کرتوتوں کو ہر جگہ بے نقاب کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کی ہیٹی میں ہوئے قتل عام کی شدید مذمت
-
نیپال: ہنگاموں کے بعد عبوری حکومت کا قیام، 5 مارچ انتخابات کا دن مقرر
-
میرے حلقے میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والوں کو مریم نواز کی تصویر لگانے کا کہا جاتا ہے
-
30 سال گجرات کے نام پر سیاست کرنے والے شہر کا سیوریج تک نہیں ڈال سکے
-
عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
-
رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
-
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
-
چین کی پاکستان کے مون سون سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی پیشکش
-
سعودی عرب نے خیبرپختونخوا میں فوجیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی
-
ہائیبرڈ نظام کی حکمرانی اسٹیبلشمنٹ کی گرفت مضبوط کررہی ہے یہ نظام چلنے والا نہیں
-
پاکستان نے افغان حکومت کو واضح کردیا کہ وہ پاکستان اور خارجیوں میں سے ایک کا انتخاب کرلیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.