اعدادوشمار کے لحاظ سے پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین ٹی 20 بائولر موجود
مجموعی طور پر 9 پاکستانی بائولرز نے 50 سے زائد ٹی ٹونٹی وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی کرکٹ کھیلنے والے ملک کی طرف سے سب سے زیادہ ہیں
ذیشان مہتاب
پیر 2 اگست 2021
16:37
(جاری ہے)
شاہد آفریدی ، عمر گل ، سعید اجمل ، محمد عامر ، محمد حفیظ ، شاداب خان ، سہیل تنویر ، عماد وسیم اور حسن علی وہ 9 پاکستانی بائولرز ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
پاکستان کے بعد انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں ایسی ہیں جن کے پاس ٹی ٹونٹی مقابلوں میں کم از کم 50 وکٹیں لینے والے 4 بائولرز ہیں ۔ 5 مرتبہ ورلڈ کپ چیمپئن رہنے والے آسٹریلیا واحد ٹاپ پلیئنگ کرکٹ ملک ہے جس کے پاس 50 ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والا کوئی بائولر نہیں ہے ۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر مچل سٹارک اور سابق آل راؤنڈر شین واٹسن 48 وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آسٹریلین کھلاڑی ہیں۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 50 وکٹیں لینے والے بائولرز کا حامل ملک پاکستان ہے جس کے 9 بائولرز نے یہ کارنامہ سرانجام دے رکھا ہے۔ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت کے 4،4 ، ویسٹ انڈیز ،سری لنکا اور آئرلینڈ کے 3،3 جب کہ جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش ، اور افغانستان کے 2، 2 بائولرز اب تک یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں جب کہ آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی ابھی تک یہ اعزاز اپنے نام نہیں کرسکا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بنگلہ دیش سیریز،عین ایک دن قبل بابر اعظم کی پہلے ٹیسٹ میچ سے اچانک چھٹی
-
خواتین ٹی ٹونٹی عالمی کپ کی تاریخ تقریبا دو دہائیوں پر محیط ہے،آئی سی سی
-
نشے میں ڈرائیونگ کرنے کا کیس‘ ڈیوڈ وارنر نے غلطی تسلیم کرلی
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری‘ پہلا ون ڈے راولپنڈی، دو لاہور میں ہونگے
-
بنگلہ دیش اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعہ سے شروع ہو گا
-
بابر اعظم کو دوبارہ کپتان نہیں بنانا چاہیے، احمد شہزاد
-
نشے میں ڈرائیونگ کا کیس: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے غلطی تسلیم کرلی
-
پی ایس ایل فائنل کی تقریب میں آتش بازی کیخلاف درخواست پر سماعت
-
فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے 14 روز قبل امریکا پہنچنے کا
-
فیفا ورلڈ کپ کے لیے عالمی تنظیم نے ایران کو بڑی پیشکش کر دی
-
سرفرازاحمد کے لیے جیت سب سے پہلے ہے اور وہ کوچ ضروری ہیں،خرم منظور
-
ایما راڈوکانو کی سٹراسبرگ اوپن کے ذریعے ٹینس کورٹ میں واپسی کی تیاریاں،وائلڈ کارڈ کی منتظر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.