
لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، 3 مبینہ دہشت گرد مارے گئے
کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور دہشت گرد افغان شہری تھے، جن کے قبضے سے خود کش جیکٹ ، 3 ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی
ساجد علی
اتوار 8 اگست 2021
10:13

(جاری ہے)
دوسری طرف سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کراچی شیرشاہ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے، دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرتے ہیں، ملزمان ریلوے ٹریک، کوئلہ ٹرین اور گیس لائن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ، مبینہ دہشت گردوں سے 2 دستی بم، ملک دشمن لڑیچر پر مبنی سی ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرتے ہیں، مبینہ دہشت گرد سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی ذہن سازی میں بھی ملوث ہیں۔ ملزموں نے ریلوے ٹریک، کوئلہ ٹرین اور گیس لائن کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی ، مبینہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی ریکی بھی کررہے تھے، مبینہ دہشت گردوں کو حساس ادارے کی مدد سے پکڑا گیا۔ اسی طرح گزشتہ روز بھی سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنائی تھی، سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سے کالعدم دہشتگرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، ان دہشتگردوں میں محمد فرحان ، محمد ارشد اور مظہر عباس شامل ہیں، گرفتار دہشتگرد حکومتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔مزید اہم خبریں
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں طالب علموں کے ساتھ خصوصی نشست
-
ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر دہشت گردوں کا حملہ
-
سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ؛ ایک ہی خاندان کے 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
-
عمران خان کے رشتہ داروں سے لاحق خطرات، جمائما نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان جانے سے روک دیا
-
عافیہ صدیقی کو امریکی قانونی طریقہ کار کے تحت سزا ہوئی جس کا پاکستان نے احترام کیا، اسحاق ڈار
-
عالمی وعلاقائی امن کیلئے پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا، مارکو روبیو کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف، مل کرکام کرنے کاعزم
-
حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک میں نہ کوئی دلچسپی اور نہ کوئی خوف ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
-
بھارت کی خطے میں برتری اور تسلط کی کوششیں 7 سے 10 مئی کے دوران دفن کردی گئیں، اسحاق ڈار
-
آمریت کے مقابلے میں انسانی حقوق کا تحفظ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری، یو این چیف
-
شام: سویدا میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوران مراکز صحت بھی نشانہ
-
غزہ: بھوک سے اموات اور اسرائیلی حملوں سے تباہی کا سلسلہ جاری
-
خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.