
مندر حملہ کیس; سپریم کورٹ کا ہندو بچے کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس میں گرفتار ملزمان کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی بھی ہدایت کردی
سمیرا فقیرحسین
جمعہ 13 اگست 2021
12:20

(جاری ہے)
جبکہ سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو بھونگ کےعلاقے میں ڈاکوؤں کےخلاف کارروائی کا بھی حکم دیا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قائم ہوئے اتنا عرصہ ہو گیا ہے اور ہم ڈاکوؤں سے جان نہیں چھڑوا سکے۔ جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ کچے کا علاقہ سندھ کے ساتھ بھی لگتا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہر طرف سے مل کر کارروائی کریں تو کیسے نہیں کام ہوتا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت اور آئی جی کچے میں سکیورٹی یقینی بنائیں۔ سپریم کورٹ نے گاؤں بھونگ میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔ یاد رہے کہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں تشویش ناک واقعہ پیش آیا جب صادق آباد میں واقع ایک قدیم مندر پر مشتعل افراد نے حملہ اور توڑ پھوڑ کے بعد مندر کو نذر آتش کر دیا،2 گروپوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا مذہبی رنگ اختیار کر گیا تھا جس کے بعد ایک گروپ کے مشتعل افراد نے علاقے میں واقع ہندؤوں کے قدیم مندر پر دھاوا بول دیا۔ جبکہ علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے ایم 5 موٹروے بھی بند کر دی گئی۔معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس نے نوٹس لیا تھا۔ جبکہ حکومت نے مندر کی بحالی کی ذمہ داری بھی لی تھی۔ جس کے بعد اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقہ بھونگ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں توڑپھوڑ سے متاثر ہونے والا مندر بحال کردیا گیا۔ 11 اگست کو پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمار نے توڑ پھوڑ کے بعد بحال کیے جانے والے مندر کا افتتاح کیا۔ بھونگ مندرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمارنے کہا کہ انتظامیہ نےایک ہفتےمیں حیران کن طورپرمندر کی بحالی کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس نے معاملے کا نوٹس لیا، ان کے نوٹس سے ثابت ہو گیا کہ ریاست اقلیتوں کے ساتھ ہے۔ رمیش کمار نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کے حوالے سے برابری کے حقوق ہیں، منفی عناصر کو مثبت رویے سے شکست دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
صدرٹرمپ کا یو اے ای میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان
-
دہشت گردی پر پاکستان کی کابل کو مشترکہ لڑائی کی پیش کش
-
پوٹن یوکرین امن مذاکرات کے لیے تیار تاہم اہداف کا حصول ترجیح، کریملن
-
خیبرپختونخواہ سے چار ناراض پی ٹی آئی امیدوار سینیٹ الیکشن سے دستبردار
-
علی امین گنڈاپور نے مخصوص نشستوں پر گورنر ہاؤس میں حلف برداری چیلنج کردی
-
حمیرا اصغر کے واٹس ایپ سے ان کی ڈی پی موت کے 4 ماہ بعد 5 فروری 2025 کو تبدیل ہوئی،اداکارہ کے کیس میں مزید اہم انکشافات
-
خیبرپختونخواہ میں سینیٹ انتخابات،اسمبلی کے باہر فیڈرل کانسٹیبلری کو تعینات کرنے کے احکامات
-
پاکستان: بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کا دلخراش واقعہ!
-
جنرل اسمبلی: اقوام متحدہ میں اصلاحات لانے کے حق میں قرارداد منظور
-
خواجہ آصف نے بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے واقعے پر ردعمل دیدیا
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے انسانیت سوز واقعے کا مقدمہ درج
-
ججز کیلئے مختص برتنوں میں کھانا کھانے پرملازمین کے خلاف ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.