
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم معاملے کو سفارتی سطح پر بھی اٹھایا جائےگا، سینیٹر فیصل جاوید
بھارت شروع سے کرکٹ میں پاکستان کیخلاف سازش کرتا رہا ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم تیار ہےاگر منی پی ایس ایل ہوجائے تو دنیا کو بہت بہتر پیغام جائے گا، پاکستان میں کرکٹ جاری رہے گی۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی کا بیان
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 17 ستمبر 2021
19:36

(جاری ہے)
ہمارے کسی ادارے کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوا، بھارت شروع سے کرکٹ میں پاکستان کیخلاف سازش کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم تیار ہے اگر منی پی ایس ایل ہوجاتا ہے تو دنیا کو بہت بہتر پیغام جائے گا، ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہمارے ہاں کرکٹ جاری رہے گی۔
اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مکمل طور پر سیکیورٹی فراہم کی، ہماری پولیس، افواج سمیت کسی ادارے کے پاس کوئی تھریٹ نہیں، ہم نے نیوزی لینڈ کو بغیر تماشائی میچز کروانے کی پیش کش کی، نیوزی لینڈ کو ہر طرح راضی کرنے کی کوشش کی۔ لیکن وہ نہیں مانے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا تھریٹ کا مسئلہ نہیں ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے یکطرفہ طور پر اپنا دورہ منسوخ کیا، نیوزی لینڈ کے دورے کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن اور سکون کا سب سے بڑا داعی ہے، پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے انتہائی مضبوط اور زبردست ادارے رکھتا ہے، ہمارے اداروں نے بہت کوشش کی وہ مان جائیں، یہ کس کی سازش ہے میں یہاں نام نہیں لینا چاہتا۔ دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں نے سازش کی، دستانے پہنے ہوئے ہاتھ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ انگلینڈ ٹیم بھی انہی راستوں اور باتوں پر غور کررہی ہے، انگلینڈ ٹیم جو بھی فیصلہ کرے گی ان کا اپنا فیصلہ ہوگا، انگلینڈ ٹیم کیلئے زبردست سکیورٹی انتظامات کیے ہیں، پاکستانی اداروں کو کوئی سکیورٹی تھریٹ موصول نہیں ہوا۔ یہ وزارت داخلہ کی ناکامی نہیں ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کو آنے کی صورت میں مکمل سکیورٹی دی جائے گی،ہم انہیں ویلکم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.