
افغانستان اور مغربی حکومتوں نے بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف جعلی خبریں چلائیں۔
اگر ہم نے ماضی کی غلطیوں کو دوہرایا تو مہاجرین اور دہشتگردی جیسے مسائل بڑھیں گے، کیا 3 لاکھ افغان سکیورٹی فورسز کے ہتھیار ڈالنے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا جا سکتا ہے؟ حقیقت کو تسلیم کرنے کی بجائے افغان اور مغربی حکومتیں پاکستان پر الزام عائد کرتی رہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا مضمون امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ میں شائع
سمیرا فقیرحسین
پیر 27 ستمبر 2021
15:57

(جاری ہے)
ہم اپنی بقا کے لیے لڑے اور بہترین فوج اور انٹیلی جنس کے باعث دہشتگردی کو شکست دی۔
نائن الیون کے بعد آنے والی افغان حکومتیں، افغان شہریوں کی نظر میں اپنا مقام پیدا نہیں کر سکیں۔ اسی لیے افغانستان میں کوئی بھی بد عنوان اور ناکام حکومت کے لیے لڑنے کو تیار نہیں تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کیا 3 لاکھ افغان سکیورٹی فورسز کے ہتھیار ڈالنے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا جا سکتا ہے ؟حقیقت کو تسلیم کرنے کی بجائے افغان اور مغربی حکومتیں پاکستان پر الزام عائد کرتی رہیں۔ افغانستان اور مغربی حکومتوں نے بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف جعلی خبریں چلائیں۔ بے بنیاد الزامات کے باوجود سرحد کے بائیو میٹرک کنٹرول اور سرحد کی مشترکہ نگرانی کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے محدود وسائل کے باوجود افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگائی۔ الزام تراشی کا رویہ ترک کر کے افغانستان کے مستقبل کی جانب دیکھنا چاہئیے۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی جریدے میں شائع مضمون میں کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے نئی افغان حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ درست اقدام سے دہشتگردی سے پاک اور خوشحال افغانستان کے مقاصد حاصل کر لیں گے۔ ماضی کی غلطیوں کو دوہرایا تو مہاجرین اور دہشتگردی جیسے مسائل پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر مہاجرین اور دہشتگردی جیسے مسائل سے تمام فریق متاثر ہوں گے۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این چیف کا یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
-
گوتیرش نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا خاکہ پیش کر دیا
-
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
-
ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے
-
میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی
-
حماس نے آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا
-
مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ پاک بھارت مذاکرات کہاں ہوں گے
-
موسمیاتی تبدیلی سے افریقہ بری طرح متاثر، ڈبلیو ایم او
-
’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانےکا اعلان
-
ٹرمپ کا قطر کی جانب سے طیارے کے متنازعے تحفے کا دفاع
-
دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.