Live Updates

وفاقی وزیر سمیت پی ٹی آئی کے اہم اراکین کی پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات

پاکستان تحریک انصاف میں سیاسی ہلچل اور نئی صف بندیاں شروع، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کو پی ٹی آئی ارکان کی پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات سے آگاہ کیا گیا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 30 ستمبر 2021 23:52

وفاقی وزیر سمیت پی ٹی آئی کے اہم اراکین کی پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) پی ٹی آئی میں سیاسی ہلچل اور نئی صف بندیاں، وزیراعظم عمران خان کو پی ٹی آئی ارکان کی پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات سے آگاہ کر دیا گیا- تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں سیاسی ہلچل اور نئی صف بندیاں شروع ہوگئیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پی ٹی آئی ارکان کی پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات سے آگاہ کیا گیا، اس دوران اجلاس میں نئی بحث شروع ہوگئی کہ کیا وفاقی وزیر غلام سرور خان پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان حکومتی جماعت سے ناراض ہیں، وفاقی وزیر نے غلام سرور خان سے اجلاس کے دوران (ن) لیگ میں جانے کی خبروں پر سوالات کیے اور وزیراعظم نے بھی اجلاس میں سرور خان سے دبے الفاظ میں سوالات کیے جس پر غلام سرور خان نے اپنی پوزیشن کلئیر کردی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے کہا کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے چوہدری نثار علی خان سے ہونے والی مشاورت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل کیا جاسکتا ہے تو میں (ن) لیگ میں کیوں نہیں جا سکتا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلوں اور نئے کھلاڑیوں کی انٹری کا اشارہ دے دیا اور غلام سرور خان کی وزارت تبدیلی کی بھی تجویز سامنے آئی اور وزیر اقتصادی امورعمر ایوب خان کو وزیر ہوابازی بنانے کا مشورہ دیا گیا جب کہ غلام سرور خان کو وزارت سمندر پار پاکستانی بھجوایا جا سکتا ہے تاہم وزارتیں تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات