مجھے بہت غلط اور بہت ہی فضول فیصلے سے نااہل کیا گیا۔ جہانگیر ترین
عرفان فیروز اعوان منگل 12 اکتوبر 2021 11:51
(جاری ہے)
یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی حکومت ایک شخص کے پیچھے اس حد تک گئی ہے۔
لیکن اللہ کا شکر ہے میں سرخرو ہوا۔ لودہراں کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ کوئی کسی کی وجہ سے منتخب ہوا۔ ہم سب نے مل کر الیکشن لڑا اور کامیابی ملی۔ میں نے شدید گرمی میں میاں شفیق آرائیں ، زوار وڑائچ اور نذیربلوچ کی کیمپئین کی۔ جب حکومت بن گئی تو میں وزیراعظم ہاؤس بیٹھا تھا وہاں کافی تعداد میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بنائے جا رہے تھے۔ میں نے مراد سعید کو فون کیا اور کہا کہ آپ کو کمیونیکیشن کی وزارت ملی ہے آپ زور ڈال کر میاں شفیق آرائیں کو پارلیمانی سیکرٹری لیں۔ پھر میں نے میاں شفیق آرائیں کو فون کیا اور بتایا کہ میں نے آپ کو پارلیمانی سیکرٹری بنوا دیا ہے۔ اس کے باوجود میاں شفیق آرائیں کو مجھ سے گلے ہیں تو وہ افسوسناک ہیں۔ جہانگیر خان ترین نے مزید کہا کہ ہم نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔اگر حکومت کے دو سال پورے ہوتے ہیں تو الیکشن میں دو سال پڑے ہیں۔جو حالات اس وقت بن رہے ہیں ہم ان کے مطابق چلیں گے اور اچھے فیصلے کریں گے۔ لیکن درمیانی فیصلہ کریں گے کہ پاکستان کیلئے کیا اچھا ہے اور لودہراں کیلئے کیا اچھا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ جو وزیر ، مشیر اور اراکین اسمبلی کھڑے رہے میں سب کا شکریہ ادا کرتاہوں
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام موصول
-
بجٹ میں خوشخبریاں دیں گے ،وزیر اعظم کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات، تجارتی اور کاروباری روابط مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
-
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کی اطلاعات
-
محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل پر پابندی کی تردید کردی
-
خیبرپختونخوا میں سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
کولمبو اسٹرائیکرز کا شاداب خان سے لنکا پریمیئر لیگ کے لیے معاہدہ
-
افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کے مخالف نہیں،احسن اقبال
-
بھارتی انتخابات کے دوران کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملے
-
لاہور میں شہری حج پر روانگی سے چند گھنٹے قبل ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے جاں بحق
-
لاہور پریس کلب میں الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال سے معزز ممبران اور انکی فیملیز کیلئے فری آئی کیمپ کا اہتمام
-
بشکیک میں حملوں کے بعد پاکستانی طلبا کی واپسی کا سلسلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.