پاکستان، ایران کے درمیان دہشتگردی کیخلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق
پاکستان اور ایران دو برادرملک ہیں، مشترکہ دشمن دہشتگردی کیخلاف مل کر اقدامات کریں گے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے درمیان ملاقات، پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے معاملے پر بھی غور
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 13 اکتوبر 2021
21:07
(جاری ہے)
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر افغانستان کی صورتحال سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وفد کو دوست ممالک کیساتھ تعاون اور مشترکہ فوجی مشقوں پر بریفنگ دی گئی، ایرانی میجرجنرل نے انسداد دہشتگردی، تربیتی امور میں تعاون کی خواہش ظاہر کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران 2 برادر ملک ہیں، خطے میں امن واستحکام کیلئے ان کا تعاون ضروری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ دشمن ہے، اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے مل کر اقدامات کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
سہیل آفریدی کا پولیس وین میں بیٹھ کر اغواء کا الزام لگانا مبالغہ آرائی لگتا ہے
-
پنجاب پولیس نے اغوا کیا اور پھر سڑک پر پھینک دیا.سہیل آفریدی کا الزام
-
ہم پی ٹی آئی مارچ کے اسلام آباد داخل ہونے کا رسک نہیں لے سکتے. طارق فضل چوہدری
-
چھ ماہ میں سرکاری ملکیتی اداروں کو 342 ارب 80 کروڑ روپے کا نقصان
-
مسلح افراد نے سابق صوبائی وزیرعلی حسن چاہنیو کو گھر سے اغوا کرلیا
-
حوثیوں اور سعودی عرب کی صورتحال بہت سنگین ہے
-
لانگ مارچ سے پہلے معاملات طے ہوسکتے ہیں اگر حکومت سپریم کورٹ کے آرڈر پر ہی عمل کر دے
-
لاہور میں ایک لاکھ روپے کے54چالان جمع نہ کروانے والی گاڑی پکڑی گئی
-
جے ڈی وینس کاامریکا اوریمنی حوثیوں کے درمیان براہ راست مذکرات کا انکشاف
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
-
موٹر سائیکل اور رکشہ کو ہفتہ میں 5سو روپے ‘چھوٹی گاڑی کودس دن میں ایک ہزارکا رعایتی تیل فراہم کیا جائے گا. اقتصادی رابطہ کمیٹی
-
سعودی عرب نے آئل پائپ لائن پر حملے کے بعد ہرمز سے تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.