Live Updates

امریکہ کے معاملے پر بھی اسٹیبلشمنٹ کا نقطہ نظر حکومت سے تھوڑا سا مختلف ہے

اپوزیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ کو کہا جا رہا ہے کہ آپ کی ہر بات قبول ہے ، لیکن عمران خان سے جان چُھڑوائیں۔ تجزیہ کار ہارون الرشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 اکتوبر 2021 17:06

امریکہ کے معاملے پر بھی اسٹیبلشمنٹ کا نقطہ نظر حکومت سے تھوڑا سا مختلف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر 2021ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ امریکی دباؤ سے ہم کافی حد تک نکل چکے ہیں اور جو باقی دباؤ رہ گیا ہے اُس کا امریکہ آئی ایم ایف کی صورت میں بندو بست کرر ہا ہے۔ امریکی لابی اسی لیے چیخ رہی ہے۔ عمران خان کی غلطیاں ناکامیاں اپنی جگہ پر ہے لیکن امریکی اسی لیے چیخ رہے ہیں کہ امریکی لابی عمران خان کے رہنے سے یتیم ہو جائے گی۔

امریکہ کے زیر اثر بلکہ سی آئی اے کے زیر اثر ایک اخبار کئی مدت سے ، اُس نے ایک مہم چلا رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی کیا سگنل دے رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ کو کہا جا رہا ہے کہ آپ کی ہر بات قبول ہے ، لیکن عمران خان سے جان چُھڑوائیں ، چاہے ایک سال بعد ہی الیکشن کروا لیں۔

(جاری ہے)

یہی سب کچھ امریکہ اور بھارت کی لابی کے لوگ بھی کہہ رہے ہیں۔ امریکہ سے متعلق بات کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ بہت سے ماہرین کہتے ہیں کہ چینی معیشت کا سائز امریکہ کے برابر ہے ، بعض کہتے ہیں کہ زیادہ ہے ،امریکہ جو دنیا پر حکمرانی کرتا تھا ، اب اس قابل نہیں رہا۔

ایک سوال پر ہارون الرشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر اختلاف تو ہے ،اختلاف تو عثمان بزدار پر بھی ہے کہ وہ اتنا بڑا صوبہ نہیں چلا سکتے ،ان میں یہ صلاحیت نہیں ،امریکہ کے معاملے پر بھی اسٹیبلشمنٹ کا نقطہ نظر تھوڑا سا مختلف ہے ۔ پنجاب میں پرویز ملک کے انتقال پر خالی ہونے والی نشست پر الیکشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو غلطیاں کی ہیں اُن کے نتائج اس الیکشن میں بھُگتنا ہوں گے۔

پرویز ملک مرحوم کی خالی سیٹ پر پاکستان تحریک انصاف نے جمشید اقبال چیمہ کو متفقہ امیدوار نامزد کردیا ،اب مسلم لیگ ن کے لیے امیدوار کا مسئلہ ہے کیونکہ پرویز ملک کی اہلیہ اور بیٹا پہلے ہی ممبر قومی اسمبلی ہیں، تاہم اب یہ کہہ رہے ہیں یا تو زعیم قادری کو بنایا جائے گا یا پھر کھوکھر برادران سے کوئی اُمیدوار لیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے لیے اُمیدوار کی حتمی منظوری نواز شریف دیں گے۔ ہارون الرشید کا کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات