
امریکی ناظم الامورکی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات
دو طرفہ تعاون اور افغانستان کی صورت حال پر پر تبادلہ خیال کیا گیا.آئی ایس پی آر
میاں محمد ندیم
پیر 18 اکتوبر 2021
19:12

(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور پائیدار تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے بیان میں کہا گیا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے درکار عالمی امداد اور افغانستان کے عوام کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اتفاق رائے پر زور دیا. آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکی ناظم الامور نے افغانستان کی صورت حال، خطے کے استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا انجیلا ایگلر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا. خیال رہے کہ امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے 3 روز قبل لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں امریکی ایلچی نے مریم نواز کے ساتھ جاتی امرا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی مریم نواز کے ہمراہ موجود پارٹی راہنماﺅں میں سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سینئر رہنما پرویز رشید، سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب، خرم دستگیر اور طارق فاطمی شامل تھے جس کے بعد امریکی ایلچی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کی ماڈل ٹاﺅن میں قائم رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی. دونوں ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پاک امریکا تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی، افغانستان کی صورتحال، خواتین اور بچوں کے حقوق، صحت اور تعلیم اور دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا. مسلم لیگ (ن) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھاکہ امریکی سفیر نے شہباز شریف کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب سر انجام دی گئی ان کی خدمات کو سراہا جبکہ مریم نواز نے اپنے والد کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کو ان کی انتخابی فتح پر مبارک باد اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیاتھا.
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.