
حالیہ چند ماہ میں شعبہ تعمیرات میں600 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی، فواد چودھری
تعمیراتی شعبے میں3 لاکھ نوکریاں فراہم کی ہیں، تعمیراتی صنعت اور ٹیکسٹائل عروج پر ہے، 2023 تک آرڈرز لینے کی گنجائش نہیں ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کی دبئی میں گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 23 اکتوبر 2021
20:24

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم، مکئی سمیت دیگر اجناس کی غیرمعمولی پیداوار ہوئی ہے۔
ملک میں تعمیراتی صنعت اور ٹیکسٹائل عروج پر ہے، 2018 میں لومز مکمل طور پر بند تھیں لیکن اب 2023 تک آرڈرز لینے کی گنجائش نہیں ہے۔ حالیہ چند ماہ کے دوران شعبہ تعمیرات میں 600 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور 3 لاکھ نوکریاں فراہم کی ہیں۔ اگر پاکستان کی معیشت کھڑی ہے تو یہ اوورسیز پاکستانیوں کے زرمبادلہ کی وجہ سے ہے، کابینہ کے ہر اجلاس میں بیرون ملک میں مقیم پاکستان کے مسائل پر بات کی ہے۔دوسری جانب وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، وزیراعظم کے دورے سے دوطرفہ تعلقات پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے، خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، زراعت پر توجہ دے رہے ہیں، ملک بہت جلد خوراک میں خود کفیل ہوگا، برآمدات، ترسیلات زر اور محصولات میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، وفاقی حکومت کراچی اور سندھ کے عوام کیلئے میگاپراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں حکومت کا قیمتوں پرکوئی کنٹرول نہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف احتجاج کررہی ہیں، اپوزیشن کااحتجاج ٹوپی ڈرامہ ہے، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں ہوئی ہے، خیبرپختونخوا کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرچکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ترکی: پیغمبر اسلام کا خاکہ بنانے والا کارٹونسٹ حراست میں
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیوں کو باضابطہ ختم کر دیا
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.