Live Updates

ھ*لاہور، نوازشریف کو وزرات عظمیٰ ہٹانے کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے،حناپرویز بٹ

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

ھ*لاہور، نوازشریف کو وزرات عظمیٰ ہٹانے کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت ..
Iلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو وزرات عظمیٰ ہٹانے کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔نوازشریف نے کہا تھا میں اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔جو چالیں نوازشریف کے چلی آج وہ چالیں عمران خان کیخلاف چلی جارہی ہیں۔یہ سب مکافات عمل ے آپ جو سازش کسی کیخلاف کرتے ہیں ایک دن آپ کو بھی اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عمران خان نے وقت کے ساتھ ثابت کردیا کہ وہ ایک کٹھ پتلی اور مہرے سے زیادہ نہیں ہے۔دنیا کا کوئی بھی حکمران اب ان کو منہ لگانے کو تیار نہیں ہے۔سعودی عرب میں بھاگ بھاگ کر جانے کا مقصد صرف مزید بھیک کی درخواست کرنا ہے۔چودہ ارب ڈالر کے قرضے لے کر بھی عوام کو ایک دھیلے کا ریلیف نہیں فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

کہاں ہے وہ پچاس لاکھ گھر جن کے نامپر غریب اور بے گھر افراد کو جھانسہ دیا گیا۔

عمران خان کے پاکستان میں غریبوں کیلئے پچاس لاکھ گھر اب پناہ گاہوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا سوا تین سال میں عمران خان اپنی معاشی ٹیم نہیں بناسکے وہ نیا پاکستان کیسے بنائیں گے۔دنیا بھر سے ہیرے اور نگینے اکٹھے کرکے ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا ۔شبر زیدی،حفیظ شیخ،اسد عمر،حماد اظہر کے بعد شوکت ترین معیشت کا کباڑا کرنے میں مصروف ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات