اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

کشمیر میں بھارتی افواج کے قبضے کیخلاف پاکستا ن میں یوم سیاہ مناکر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کااظہار کیا گیاہے ،مرکزی رہنما بی اے پی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلائے، کشمیر میں بھارتی افواج کے قبضے کے خلاف پاکستا ن میں یوم سیاہ مناکر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کااظہار کیا گیاہے ،ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دہشت گرد عناصر کی جانب سے روڈ پر بارودی سرنگ کے زریعے گاڑی کو نشانہ بنانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گاڑی میں سوار تین افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد وں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بھارتی ظلم و ستم ، بربریت بھی مظلوم کشمیریوں کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکا، کشمیری عوام نے اپنے لہو سے عزم، حوصلے اور قربانیوں کا ایک شاندار باب تاریخ میں رقم کیا ہے،پاکستان بہادر کشمیریوں کی استقامت اور ان کے ناقابلِ تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر1947 کو شروع ہونے والا راج آج بھی برقرار ہے، سات دہائیوں کے دوران بھارتی حکومتوں نے یکے بعد دیگرے کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے تمام مظالم کے ریکارڈ توڈ دیئے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا استعمال بشمول ماورائے عدالت قتل، جعلی مقابلے، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، دوران حراست تشدد، جبری گمشدگیاں، کشمیری قیادت کو نظر بند کرنا، پیلیٹ گنوں کا استعمال اور مکانات کی تباہی بھی کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہ کرسکے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بدقسمتی سے اس وقت بھارت میں آر ایس ایس نظریات کی حکمرانی ہے جس میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور مودی کو دہشت گرد قرار دے کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مطابق انہیں انکی حق خود ارادیت کو قبول کیا جائے انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کی ہر گلی ، کھوچے ، میں مظلوم کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف یوم سیاہ منایاگیا دریںاثناء حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی کے علاقہ شاہرگ کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے روڈ میں بارودی سرنگ چھپاکر نہتے بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ دہشت گرداپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے انہوں کہاکہ قوم ادارے ، حکومت اور سیکورٹی فورسز سب ایک پیج پر ہے اور دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوت سے جاری رہے گا