Live Updates

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ترکی کے قومی دن پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو مبارکباد

وزیراعلیٰ کا ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل کے نام تہنیتی پیغام، قومی دن کی تقریب میں شرکت کی دعوت پر ترک سفیر کا شکریہ ادا کیا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 18:10

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ترکی کے قومی دن پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ترکی کے قومی دن پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو مبارکباد دی ہے - وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان میں ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ترکی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی دعوت پر ترک سفیر کا شکریہ ادا کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل کو ترکی کے قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کے قومی دن پر اپنے بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں - پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک ترک تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت پر ترکی کے مشکور ہیں۔پاکستان اور ترکی کے عوام محبت، بھائی چارے اور اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی اورمحبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات