
جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش کی
جب شوگر انڈسٹری کی آمدنی کی شفافیت سے متعلق پوچھا گیا تو جہانگیر ترین نے باغی گروپ بنا لیا۔ وزیراعظم کے برطانیہ میں انویسٹمنٹ کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر
سمیرا فقیرحسین
جمعہ 3 دسمبر 2021
10:29

(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان کے برطانیہ میں سرمایہ کاری کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ چور اور ڈاکو ضمانتیں کروا کر معمول کی زندگیاں بسر کرنے کے لیے واپس لوٹ آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایجوئیر روڈ اور پارک لین سابق پاکستانی حکمرانوں سے بھری ہوئی ہیں۔ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان سے بد دل نہ ہوں اور عوام کو صبر کا درس دیں۔صاحبزادہ جہانگیر نے وزرا اور مشیران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو صورتحال سے آگاہ کریں۔ خیال رہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور گذشتہ دنوں سے لندن میں موجود تھے ۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے لندن میں کئی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں جبکہ لندن میں گورنر پنجاب چودھری سرور کے اعزاز میں کئی تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لندن میں قیام کے دوران ایک نیا پنڈورا باکس کھولا اور گذشتہ روز دئے گئے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نے چھ ارب ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا ہے، دو ارب ڈالر سالانہ ملیں گے جو امداد نہیں قرض ہوگا۔ لندن میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں وہ نہیں چل سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے اختلاف ہو گئے۔
مزید اہم خبریں
-
جتنا قرضہ 74 سالوں میں لیا گیا، اس کا 80 فیصد صرف ساڑھے 3 سالوں میں لے لیا گیا
-
پنجاب میں مہنگائی کا بے قابو طوفان امڈ آیا
-
قطر پر اسرائیلی حملہ ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی، یو این چیف
-
سوڈان: لوگوں کو بوچڑ خانوں میں تشدد کر کے مارا گیا، تحقیقاتی کمیشن
-
نپیال: احتجاجی مظاہروں میں 19 ہلاکتوں پر وزیراعظم مستعفی
-
یو این امن کاری تنازعات میں پھنسے لوگوں کے تحفظ کا نام، ژاں پیئر لاکوا
-
دنیا کے عسکری اخراجات ریکارڈ 2.7 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئے، رپورٹ
-
یو این جنرل اسمبلی کی نئی صدر جرمنی کی اینالینا بیئربوک نے حلف اٹھا لیا
-
نااہل حکمران اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے عوام پر مسلط ہیں، ان سے جان چھڑانا ہوگی
-
وفاقی کابینہ نے گیس کے نئے کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی
-
کراچی بارشوں سے اربن فلڈنگ، سندھ حکومت اور میئر کراچی مکمل طور پر ناکام ہوئے، حلیم عادل شیخ
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے یونان، یورپی یونین اور ہنگری کےنامزد سفراء کی ملاقات، اسناد سفارت پیش کیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.