
سول و ملٹری قیادت کا سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم
کسی جتھے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام ملزمان کو سخت سزائیں دی جائیں گی، سری لنکن مینجر کو بچانے والے ملک عدنان کی کوشش قابل تحسین ہے، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی چیف کی بھی شرکت
ثنااللہ ناگرہ
پیر 6 دسمبر 2021
18:44

(جاری ہے)
شرکاء اجلاس نے سری لنکن مینجر کی اہلیہ سے اظہار تعزیت کیا۔
اجلاس کے شرکاء نے سیالکوٹ سانحے کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم کیا۔ شرکاء نے کہا کہ کسی جتھے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،شرکاء نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے گی۔واقعے کے دوران سری لنکن مینجر کو بچانے والے ملک عدنان کو خراج تحسین پیش کیا گیا، ملک عدنان نے جان ہتھیلی پر رکھ کر سری لنکن مینجر کو بچانے کی کوشش کی۔ دوسری جانب سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں گرفتار 26 مرکزی ملزمان کا 15 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا، ملزمان کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا،جہاں تمام ملزمان کے نام پکارے گئے اور حاضری کی تصدیق کی گئی۔عدالت میں ایک ملزم شعیب عرف گونگا نام پکارنے پر خاموش رہا، اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ شعیب گونگا ہے بول نہیں سکتا۔ حسنین نامی ملزم کو دیکھ کر فاضل جج نے کہا یہ تو کم عمر لگتا ہے، عدالت نے ملزم سے اس کی عمر پوچھی جس پر اس نے 16 سال اپنی عمر بتائی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کا ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں21 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید اہم خبریں
-
9 مئی مقدمات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟
-
اس وقت ملک میں عدالتی نظام منہدم ہو چکا
-
فیلڈ مارشل نے ہدایت کی کہ جب تک معاملات حل نہ ہوں کسی تاجر کو ہراساں نہ کیا جائے
-
9 مئی کیسز، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 9 ملزمان کو 10 سال قید کی سزا
-
9 مئی کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جائیں گے
-
سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے
-
9 مئی کیس میں آج کی سزائیں دراصل سزاؤں کا ایک ریلہ ہے
-
سانحہ 9 مئی ایک حقیقت ہے اگر پراسیکیوشن نہیں ہوگی تو ریاست مذاق بن جائے گی
-
غزہ میں خوراک کی فراہمی مہم میں ’کریم‘ کی مدد
-
طوفانی سیلابوں سے موسم بارے پیشگی اطلاع کی اہمیت اجاگر، ڈبلیو ایم او
-
یو این اداروں کا ایشیا پیسیفک میں مہاجرین کو ہنرمند بنانے کا منصوبہ
-
غزہ: حصول خوراک کی کوشش میں 67 مزید فلسطینی اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.