Live Updates

وزیراعظم کے مشیر ایوب آفریدی کے اندرون، بیرون ملک کروڑوں کے اثاثے

وزیر اعظم کے مشیر بر ائے اوورسیز پا کستانیز ڈویژن ایوب آفریدی نے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کردیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 دسمبر 2021 11:41

وزیراعظم کے مشیر ایوب آفریدی کے اندرون، بیرون ملک کروڑوں کے اثاثے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2021ء) : وزیراعظم کے مشیر ایوب آفریدی کے اندرون، بیرون ملک کروڑوں کے اثاثے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر بر ائے اوورسیز پا کستانیز ڈویژن ایوب آفریدی نے اندرون اور بیرون ملک موجود اپنے تمام اثاثے ڈیکلیئر کردیے ہیں ۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطا بق ایوب آفریدی نے بحریہ ٹائون لاہور میں گھر کی مالیت 24 کروڑ 23 لاکھ 39 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔

گلبرگ گرین اسلام آباد میں پلاٹ کی مالیت 11 کروڑ 49 لاکھ 50 ہزار روپے ، دبئی میں گھر کی مالیت 2 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار روپے ، اجمان میں کمرشل جائیداد کی مالیت 3 کروڑ 48 لاکھ 62 ہزار روپے، شا رجہ میں ملٹی گیٹ کارپوریشن ایف زیڈ ای کی مالیت 3 کروڑ 38 لاکھ 94 ہزار روپے،برطانیہ میں اہلیہ کے نام پر 16 کروڑ 59 لاکھ 20 ہزار روپے کی سرمایہ کاری ظاہر کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایوب آفریدی کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج میں 31 لاکھ 17 ہزار 500 روپے کی سرمایہ کاری، ڈی بینچرز میں 23 لاکھ 40 ہزار روپے کی سرمایہ کاری ، 14 لاکھ 28 ہزار روپے سے زائد کا کیش ظاہر کیا گیا ہے ۔ یہی نہیں، مختلف بینکوں کے اکاؤنٹس میں 57 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ظاہر کی گئی۔پشاور میں 28مرلے کی وراثتی جا ئیداد میں پانچ فیصد شیئر ہے۔30مرلہ جا ئیداد میں دس فیصد شیئر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوب آفریدی کی پشاور میں چار پراپرٹیز وراثتی ہیں ۔پونے آٹھ مرلہ جا ئیداد میں پانچ فیصد شیئر ہے۔16مرلہ پلاز ہ میں 11فی صد شیئر ہے۔ ایوب آفریدی کے پاس کسی اور ملک کی شہریت نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ ایوب آفریدی کو گذشتہ ماہ 23 نومبر کو مشیر سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل ترقی تعینات کیا گیا تھا۔ ایوب آفریدی نے شوکت ترین کے لیے سینٹ کی نشست خالی کی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات