باغ پولیس کی کارروائی،پنجاب کے ضلع خوشاب سے اغواء کار گرو ہ گرفتار،مغوی بچہ بازیاب

جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کسی بھی ٹھکانہ میں ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،آئی جی آزاد کشمیر سہیل تاجک

جمعہ 7 جنوری 2022 23:25

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2022ء) آئی جی آزاد جموں کشمیر کی خصوصی ہدایات پر باغ پولیس نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پنجاب کے ضلع خوشاب سے اغوا کار گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ مغوی بچہ بازیاب کروا لیا ہے ۔ آئی جی آزاد کشمیر سہیل تاجک نے کہا کہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کسی بھی ٹھکانہ میں ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے جبکہ ایس ایس پی باغ زاہد حسین مرزا اور ٹیم کی کارگردگی آزا دکشمیر بھر میں مثالی ہے گذشتہ روز تھانہ باغ سب انسپکٹر سردار امجد نے بچوں کے اغوا میں ملوث خطرناک گرو ہ کو گرفتار کرلیا،اغوا کار گینگسسٹر صوبہ پنجاب کے ضلع خوشاب سے ایک کمسن بچے کی اغوا میں ملوث تھا خوشاب پولیس کی مصدقہ معلومات پر ایس ایس پی مرزا زاہد کی خصوصی ہدایت پر سب انسپکٹر سردار امجد ایس ایچ او تھانہ باغ نے خطرناک ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا آزاد کشمیر پولیس کی اس غیر معمولی پیشہ وارانہ کارکردگی کو ایک اور بڑا کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے خوشاب پاکستان سے کمسن بچے کے اغوا کار گینگسٹرکو گرفتار کر وا دیا، انسپکٹر جنرل پولیس کیطرف سے باغ پولیس کو شاباش دی گئی اور تعریفی سر ٹیفکیٹ بھی دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ خوشاب کے پولیس اسٹیشن صدر جوہر آباد میں درج ایف آئی نمبر 419بجرائم 365(A) 392,458PCمیں کمسن بچہ محمد جمیل کے اغواہ میں ملوث کینگسٹر ز کے بارہ میں خوشاب پولیس کو مصدقہ معلومات فراہم کیں جس کے نتیجہ میں کمسن بچوں کے اغواہ کار گینگسٹر ز کو بے نقاب کرواتے ہوئے گرفتار کرو لیا جس پر ڈی پی او خوشحاب محمد نوید نے سہیل تاجک انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر سے امجد حسین ایس آئی، ایس ایچ او کی غیر معمولی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سرہاتے ہوئے تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام دیئے جانے کی سفارش بھی کی ہے ۔

آئی جی آزاد کشمیر سہیل تاجک نے کہا ہیکہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کسی بھی ٹھکانہ میں ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے جبکہ ایس ایس پی باغ زاہد حسین مرزا اور ٹیم کی کارگردگی آزا دکشمیر بھر میں مثالی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر باغ محمد صابر مغل، سپریٹنڈنٹ پولیس باغ مرزا زاہد اور ڈی ایس پی محمد شفیق مغل نے امجد حسین ایس آئی، ایس ایچ او کو دفتر ایس پی باغ میں اس احسن کار گزاری پر مبارکباد دی اور آئندہ بھی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے