چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی کا انتقال، تعزیت کا سلسلہ جاری

جمعرات 13 جنوری 2022 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2022ء) چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی کے انتقال پر تعزیت کے لیے منسٹر انکلیو میں چیرمین سینٹ کی رہائش گاہ پر دن بھر تعزیت کا سلسلہ جاری رہا۔ سیاسی ، سماجی ، مذہبی رہنماوں نے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے انکے بھائی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر تعزیت کی۔ چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے جے یو ائی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور انکے وفد نے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

چیرمین سینیٹ سے پیپلزپارٹی کے وفد نے خورشید شاہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ملاقات میں شیری رحمان، نئیر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ شامل تھے انہوں نے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے ساتھ ان کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی ئ درجات کیلئے دعا کی۔ مسلم لیگ ن کے رانا تنویر حیسن، آصف کرمانی ، سینٰٹر افنان اللہ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، وزیراعلی کے پی کے محمود خان ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی چیرمین سیںٹ کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے ساتھ ان کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

وفاقی وزرا شیخ رشید، اسد عمر، میان محمد سومرو، زبیدہ جلال، علی محمد خان، شاہ محمود قریشی ، عون عباسی ، محمد ایوب افریدی سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت اے این پی کے رہنماوں ، بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے بھی چیرمین سیںٹ سے ان کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ چیرمین سیںٹ سے چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے چیرمین سیںٹ سے انکے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔