
کسانوں کو دنیا کے مقابلے میں 5 گنا سستی یوریا کھاد دستیاب ہے، وزیراعظم
عمران خان کی ضلعی انتظامیہ کی مدد سے یوریا کی تقسیم کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
بدھ 19 جنوری 2022 23:45

(جاری ہے)
مقامی سطح پر کھاد کی پیداوار سے کاشتکاروں کوعالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے مقابلہ میں پانچ گنا سستی یوریا دستیاب ہوسکی ہے۔
اجلاس کو کھاد کی پیداوار،اس کی ملک بھر میں تقسیم،ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ سے نمٹنے کے لئے مانیٹرنگ کے طریقہ کار اور پاکستان اور علاقائی سمیت عالمی سطح پر یوریا کی قیمتوں کے فرق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت کی تین سالہ مدت میں یوریا کی پیداوار 61 لاکھ ٹن 4 لاکھ 40 ہزار تھیلے روزانہ سے تجاوز کرگئی ہے اس سے قبل یہ پیداوار 55 لاکھ ٹن 3 لاکھ 70 ہزار تھیلے یومیہ سے کم رہی۔یہ تمام کامیابیاں حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوسکیں۔جس میں یوریا پلانٹس کو بغیررکاوٹ گیس کی فراہمی شامل ہے۔وزیر اعظم کے فوڈ سیکیورٹی کی ترجیحات کے وڑن کے تحت سپلائی اورڈیمانڈ کے مانیٹرنگ سسٹم کے ساتھ پورے عمل کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کئے جاتے ہیں۔سندھ کے علاوہ تمام دیگر صوبے 90 فیصد پیداوار اور 23 فیصد تصدیق کے ساتھ پی آئی ٹی بی پورٹل کی ویریفیکیشن یقینی بنا رہے ہیں۔اجلاس کو حکام کی جانب سے انسداد سمگلنگ آپریشن اور بارڈر پر پکڑے گئے تھیلوں کے بارے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو یوریا کے شعبہ میں سپلائی اورڈیمانڈ کے درمیان مشکلات کے ذمہ دار عناصر کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں یونین کونسل کی سطح پر یوریا کھاد کی مناسب تقسیم یقینی بنانے کے لئے جامع منصوبہ پیش کیا گیا جس پر عمل درآمدسے یونین کونسل کی سطح پر ضلعی انتظامیہ،محکمہ زراعت اورمحکمہ ریونیو کی زیر نگرانی یوریا کی مناسب فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اس منصوبہ پر فوری عمل یقینی بنایا جائے تاکہ چھوٹے کاشتکار کو سہولت میسر آسکے جو حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، چوہدری فواد حسین،حماد اظہر،مخدوم خسرو بختیار،سید فخرامام،فرخ حبیب،ڈاکٹر شہبازگل،جمشید اقبال چیمہ کھاد کی صنعت سے وابستہ فریقین اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.