وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
ہفتہ 22 جنوری 2022 13:08
(جاری ہے)
سابق امیدوار اسمبلی سردار خطاب اعظم ، ملک یوسف ، ڈاکٹر نازیہ نیاز ، چیئرمین زکوٰۃ کونسل پیر عارف گیلانی، ڈی جی ایم ڈی اے عمران خالد ، کے ڈی اے کے چیرمین چوہدری محبوب، مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اظہر گیلانی بھی موجود تھے۔
ڈی جی لبریشن سیل ارشاد محمود ، پی ڈی اے کے چیئرمین ارشد نیازی ، نیلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید صداقت حسین شاہ ، ڈی جی کلچر اکیڈمی ڈاکٹر عرفان بھی موجود تھے۔سنئیر رہنما تحریک انصاف آزاد کشمیر امجد جلیل بھی موجود تھے۔کارکنان کی جانب سے ائیرپورٹ روڈ پر سفر کے دوران تیز بارش میں وزیراعظم کی گاڑی پر گل پاشی کی گئی۔اس موقع پروزیر اعظم نے کہا کہ میں نجی دورے پر حجاز مقدس حاضری اور عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب گیا تھا،سعودی حکومت نے شاہی مہمان قرار دیکر مجھے نہیں کشمیر کے عوام کو عزت دی۔وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے عزت و احترام پر ان کا شکر گزار ہوں،کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعائیں کیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کے قیام کیلئے عزم کیا،وہاں پاکستانی سفیر جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سے ملاقات ہوئی اور کشمیر کمیونٹی کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ بلال اکبر جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، وہ اوورسیز کے مسائل حل کرنے کیلئے سرگرم ہیں،آپ کا تیز بارش اور سردی میں ائیرپورٹ پر مبارکباد دینے کیلئے آنے پر مشکور ہوں، آپ کی محبت ہمیشہ یاد رہے گی ،میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا سپاہی بن کر عوام کی خدمت کروں گا،وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو ایک قافلے کی صورت میں ائیرپورٹ سے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد لایا گیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.