Live Updates

عوام کو بہتر تعلیمی، طبی اور زندگی کی دیگر سہولتیں فراہم کرناحکومت کا اولین فرض ہے،سردار تنویر الیاس

انشا اللہ اب آزادکشمیر کا کوئی بھی علاقہ بھی کسی بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، عام انتخابات میں عوام سے جو وعدے کیئے تھے وہ پوری ایمانداری کے ساتھ نبہائیں گے وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہمارے لیئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے، ان کے اعلان کردہ ریاست مدینہ کے رہنما اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے آزاد خطہ کو فلاحی ریاست بنائیں گے،موسٹ سینئر وزیر

اتوار 23 جنوری 2022 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر و موسٹ سینئر وزیر سردارتنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہم آزاد کشمیر کو ایک ایسی ماڈل سٹیٹ بنائیں گے جہاں کوئی بھی علاقہ کسی بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہے گا،وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہمارے لیئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے، ان کے اعلان کردہ ریاست مدینہ کے رہنما اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے آزاد خطہ کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد روانگی سے قبل یہاں اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیںصدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و موسٹ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان سے انکی رہائشگاہ پر ویلی سے ممبر قانون ساز اسمبلی جاوید بٹ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت تحریک انصاف آزاد کشمیر کو مزید مظبوط اور منظم کر نے پر اتفاق کیا گیا۔

سردار تنویر الیا س خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں عمران خان قائداعظم کے سپاہی ہیں،عمران خان ملک کواستحکام پاکستان کی طرف لے جارہے ہیں،عمران خان جس مشن پر چل رہے ہیں اس میں ان کاکوئی ذاتی اور سیاسی ایجنڈانہیں ہے،وہ پاکستان کے روشن مستقبل اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ویڑن کے ساتھ ہیں،الیکشن میں عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے۔

پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر اس وقت آزاد کشمیرکے ہر حلقے میں عوامی مقبولیت حاصل کر چکی ہیجسے آزادکشمیر میں مضبوط قوت بنائیں گے۔عوام کو بہتر تعلیمی، طبی اور زندگی کی دیگر سہولتیں فراہم کرناحکومت کا اولین فرض ہے۔ انشا اللہ اب آزادکشمیر کا کوئی بھی علاقہ بھی کسی بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔ عام انتخابات میں عوام سے جو وعدے کیئے تھے وہ پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی آذاد کشمیر میں کرپشن اور اقربا پروری کو ختم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔بہت جلد آزادخطے کے عوام اس ضمن میں بہت مثبت تبدیلی دیکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کی تکمیل اور نئے پاکستان کے قیام کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی،پانچ سال بعد لوگوں کو بدلا ہوا آذاد کشمیر ملے گا۔

سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی تحریک کا ہر اول دستہ بن کر میدان عمل میں ہیں۔ حکومتی اراکین سمیت پی ٹی آئی کا ہر عہدیدار و کارکن قومی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے ، جس کی منزل ایک روشن،خوشحال اور مضبوط خوددار آزادکشمیر کا قیام ہے۔ آزادخطہ ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن نے اداروں کی جڑوں کوکھوکھلا کر کے رکھ چھوڑا ہے یہ ختم ہوجائے تو بہت سے مسائل سے خود بخود نجات مل جائے گی۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ عوام ہماری حکومت پر اعتماد رکھیں انشا اللہ جلد آزادکشمیر کو تمام مسائل سے نکالیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات