ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 28 جنوری 2022 15:07

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں   ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جنوری 2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے زیر اہتمام ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے ساتویں ایڈیشن  میں پرسوں ہفتہ  کو پہلا ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا  جس کا پہلا میچ  دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جو دن کی روشی میں ہوگا ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گےجبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں رات کوبرقی قمقموں کی روشنی میں مدمقابل آئیں گی۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کو بابر اعظم لیڈ کریں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کمان وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد سنبھالیں گے۔این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لیگ کے کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی ۔ پی ایس ایل کے مجموعی طورپر 15 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔فائنل سمیت دوسرے مرحلے میں شامل 19میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔