کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ،ہر صورت میں حاصل کرکے رہیں گے،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

کشمیر کی مکمل آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،افتخار احمدبگٹی

ہفتہ 5 فروری 2022 23:23

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2022ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمدبگٹی نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ہم اسے ہر صورت میں حاصل کرکے رہیں گے،کشمیر کی مکمل آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ گزرنے کے باوجود جموں کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدارآمد نہیں ہوا اور انڈیا مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرکے نہتے کشمیری مسلمانوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ نے 5 جنوری 1949ء کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا تھا تاہم یہ امر افسوسناک ہے کہ عالمی ادارے اپنی منظور کردہ قرارددوں پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کراسکے جس کی وجہ سے کشمیری مسلمان شدید مشکلات کا شکار ہیں بھارت کشمیریوں کو اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر بدترین ریاستی دہشتگردی اور مظالم کا نشانہ بنارہا ہے اور کشمیری مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد کرکے انہیں شہید کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کشمیری بھائیو ں کے ساتھ ہیں اور بلوچستان کی عوام کشمیری بھائیوں کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہم بھارت کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے جو ہم لے کررہیں گے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان، ریلی کے شرکاء سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(میل) لسبیلہ محمد انور جمالی،اسپورٹس آفیسر محمد یوسف بلوچ، جی ٹی اے لسبیلہ کے چیئرمین عبدالواحد سومرو، بھوتانی گروپ کے رہنما پیر غلام محمد شاہ، اوتھل پریس کلب کے صدر محمد عمر لاسی،پرکاش کمار لاسی ،عبدالستار صائم، کامریڈ ولی محمد جاموٹ، عبدالرشید جاموٹ اور طلباء نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھو،سردار اختر انگاریہ، گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری اسکول اوتھل کے پرنسپل رضوان مرزا، ہیڈ ماسٹر اطہر قریشی،حاجی حسین جاموٹ، سوشل ویلفیئر آفسیر عبدالصمد رونجھو، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوتھل محمد خان دودا، ایکسیئن ایریگیشن غلام محمد بلوچ، SDO ملک اشرف، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی، ڈی ایچ او ڈاکٹر قمر اللہ رونجھو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر انجینئرنگ عبدالستار بلوچ، سپروائزر حاجی عبدالغنی، میر اللہ بخش دودا، حاجی قادر بخش ، چوھدری ناصر جلال، پیر عارب شاہ، عبداللہ شاہوانی، کریم بخش دودا، امام بخش دودا، غلام محمد گلفام دودا،ماسٹر کریم رونجھو، مہاراج درگہ، محسن سومرو، راشد بٹ،عبدالرسول، وڈیرہ کریم بخش شاہوک، حسین علی جاموٹ،نذیر احمد شاہوک، محمد رفیق جاموٹ،رستم علی شاہوک،نذیر احمد لاسی ودیگر سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں سول سوسائٹی اور طلباء اور اساتذہ نے بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی میںڈی ایس پی اوتھل کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھل یار محمد کمانڈو نے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے تھے۔