ملک میں بے گھر افراد کو گھر نوجوانوں کو روزگار اور عوامی فلاح و بہبود کے کام حکومت کی ذمہ داریاں ہیں:سراج الحق

حکومت ریٹائرڈ جج جنرل اور اسمبلی ممبران میں پلاٹس تقسیم کرتی ہے کروڑوں نوجوان بیروزگار اور لاکھوں افراد بے گھر ہیں

ہفتہ 5 مارچ 2022 01:02

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2022ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں بے گھر افراد کو گھر نوجوانوں کو روزگار اور عوامی فلاح و بہبود کے کام حکومت کی ذمہ داریاں ہیں لیکن حکومت ریٹائرڈ جج جنرل اور اسمبلی ممبران میں پلاٹس تقسیم کرتی ہے کروڑوں نوجوان بیروزگار اور لاکھوں افراد بے گھر ہیں جماعت اسلامی بغیر اقتدار کے عوامی فلاح و بہبود کے کئی منصوبے چلانے کے ساتھ ہزاروں غریب خاندانوں کی کفالت بھی کر رہی ہے بلوچستان سے 2ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو جماعت اسلامی اسکالرشپ پر تعلیم دلوا رہی ہے قدرتی آفات میں بھی ہمیشہ جماعت اسلامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر پیش پیش ہوتی ہے جعفرآباد جماعت اسلامی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالمجید بادینی نے اپنی ذاتی جائیداد پچیس ایکڑ غریب افراد میں تقسیم کرکے ملکی تاریخ میں نئی مثال رقم کردی ہے ہم چاہتے ہیں ہر بے گھر شخص کو اپنا گھر مہیا کریں تاکہ وہ عزت کی زندگی اپنی چھت تلے بسر کر سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانجھوٹی جعفرآباد میں عبدالمجید ہاوسنگ اسکیم میں 400بے گھر افراد میں پلاٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ہاتھوں سے 400افراد میں پلاٹس کے دستاویزات تقسیم کیے اور کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس پر کرپشن اور لوٹ مار کا دھبہ نہیں جماعت اسلامی کے کسی ممبر کا نام پانامہ پیپرز اور پینڈورا لیکس میں نہیں دو بار خیبر پختونخواہ میں سینئر وزیر اور وزیر خزانہ رہا سرکاری خزانے سے ذاتی مقاصد کے لیے ایک روپیہ تک نہیں لیا پانامہ پیپرز سے پینڈوروا لیکس تک آف شور کمپنیوں سے لیکر ملکی خزانے کی لوٹ کھسوٹ میں پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی پی کے ممبران شامل ہیں جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جماعت اسلامی چاہتی ہے ملک سے سودی نظام انگریز قانون کا خاتمہ ہو عدل و انصاف کا نظام رائج ہو غریب اور امیر کے لیے ایک قانون ہو کوئی بھی نوجوان بیروزگار نہ ہو جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو 70سالہ افراد کے لیے اسپیشل وظیفہ مقرر کرینگے تاکہ وہ اپنی اولاد پر بوجھ نہ بن سکیں کوئی بھی شخص خواہ مسلم و یا غیر مسلم عدم تحفظ کا شکار نہ ہو سب کو یکساں حقوق اور سہولیات میسر ہوں جماعت اسلامی کے ممبران جائیدادیں نہیں بناتے بلکہ اپنی ملکیت غریب افراد میں بانٹنے والے ہیں تقریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالمجید بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ اللہ تعالی مجھے توفیق دے غریب بے گھر افراد کو انکا ذاتی گھر مہیا کروں آج بے حد خوش ہوں کہ 4سو بے گھر افراد اپنے گھر کا مالک بننے جا رہے ہیں پچیس ایکڑ پر محیط زمین پر چار سو افراد کو تمام تر سہولیات سے آراستہ جدید اور خوبصورت ولیج تعمیر کرکے دینگے پلاٹس کی تقسیم بغیر سیاسی و جماعتی بنیادوں کے کیا گیا پلاٹس حاصل کرنے والوں میں اقلیتی خاندان بھی شامل ہیں قبل ازیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق گوٹھ سخی عزیز اللہ بادینی پہنچے جہاں انہوں نے میر مٹھا خان بادینی اور جعفر خان بادینی سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔