Live Updates

ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دیں‘ قیوم چوہان

منگل 5 اپریل 2022 13:36

ڈونگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی آ زاد کشمیر تحصیل صدر کھوئی رٹہ قیوم چوہان نے کہا ایشیا ء کے عظیم لیڈر قاہد عوام اور بانی پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 43 ویں برسی کے موقع پر کھوئی رٹہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دی ان کہ وہ ایٹمی پاکستان،سٹیل مل،1973 کے آئین دیا ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کیڈٹ کالجز و یونیورسٹیوں کے خالق،20 لاکھ سے زاہد کشمیریوں و پاکستانیوں کو بیرون ممالک بھیج کر روٹی کپڑا و مکان کا وعدہ پورا کرنا،93 ہزار جنگی قیدیوں و 6 ہزار مربع میل پاکستانی علاقے کی واگزاری و مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے جیسے عظیم القدر کارنامے قائد عوام حضرت جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ہیں جو رہتی دنیا تک زندہ جاوید رہینگے آج کا دن تجدید عہد کا دن ہوتے ہوئے ھمارا مصمم عہد ہے کہ نہ صرف مرتے دم تک بلکہ نسل در نسل قیامت تک بھٹو شہید بینظیر بلاول و بھٹو خاندان کے وفادار رہینگے قیوم چوہان نے کہا کہ دنیا کی کوئی سیاسی تاریخ بھٹو خاندان پی پی کے بغیر مکمل نہیں ہوتی پاکستان میں ہونے والے حالات کی مذمت کرتے ہیں انشاء اللہ فتح پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگء عمران خان نیازی کے اقدامات کا انشاء اللہ عدلیہ بہتر و مثبت فیصلہ کی توقع رکھتے ہیں عدالتی نظام پر یقین ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات