
بدقسمتی سے پیسے والوں کا پاکستان الگ اور غریبوں کا الگ ہے،وزیر اعظم
چین نے اپنے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،ہم وہ کام کررہے ہیں جو ریاست کو کرنا چاہیے، عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ریاست کی ذمے داری ہے،سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں صحت کارڈ جاری کیے گئے، سندھ میں صوبائی حکومت کی مدد کے بغیر صحت کارڈ جاری نہیں ہوسکتا،911ایمرجنسی ہیلپ لائن کے قیام سے ملک بھر میں غریب آدمی کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی، عمران خان کا خطاب
جمعرات 7 اپریل 2022 23:09

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ ایک نیا پروگرام ہے جس میں ابتدا میں مسائل آئیں گے تاہم اس سے لوگوں کو یہ احساس ملے گا کہ یہ پاکستان سب کیلئے ہے، اشرافیہ کیلئے ایک اور عوام کیلئے دوسرے پاکستان کا فرق ختم ہو گا، کوئی بھی شہری کسی بھی لمحے اپنی شکایت کسی بھی علاقہ سے اس نمبر پر کال کرکے درج کرا سکے اور ریاست اس پر فوری جواب دے گی، یہ اسلامی فلاحی ریاست کی جانب ایک قدم ہے، اس پروگرام پر وزارت داخلہ سمیت سب نے محنت کی ہے، سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس کی کامیابی کیلئے تمام صوبوں کا تعاون درکار ہو گا، یہ مجموعی طور پر پورے پاکستان کا منصوبہ ہے، 18ویں ترمیم کے بعد وفاق اور صوبے اور الگ الگ نظر آتے ہیں لیکن اس منصوبہ سے یہ تمام اکٹھے کھڑے ہو سکیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صحت کارڈ کا آغاز خیبرپختونخوا سے کیا اور سندھ کے علاوہ پورے ملک میں صحت کارڈ جاری کیا گیا جس سے 10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت میسر آ سکے گی، غریب خاندانوں میں بیماری ایک بڑا مسئلہ ہوتی ہے، غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے لوگوں کیلئے ہیلتھ کارڈ ایک بڑی سہولت ہے، اب وہ مہنگے سے مہنگے ہسپتال میں علاج کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 75 سال بعد ہم نے یکساں نصاب تعلیم کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، ابتدائی طور پر پانچویں جماعت تک یکساں نصاب شروع کیا ہے، یہ کام 70 سال پہلے شروع ہو جانا چاہئے تھا تاہم ہم آہستہ آہستہ اسے اوپر تک لے جائیں گے، اشرافیہ کیلئے انگلش میڈیم اور دیگر کیلئے دوسرا نظام تعلیم ناانصافی کا نظام تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے احساس پروگرام، کامیاب جوان پروگرام شروع کئے، کم آمدن والوں کیلئے اپنا گھر پروگرام شروع کیا، کاروبار کیلئے قرض فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانونی امداد کا پروگرام شروع کرنے کیلئے کوشاں ہیں جہاں مدعی کو وکیل کرکے دیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فلاحی ریاست بنتی ہے تو پھر اس کی برکت سے پیسے بھی آتے ہیں، چین کا ماڈل ہمارے لئے مثال ہے، چین نے 70 کروڑ سے زائد لوگوں کو غربت کی نچلی لکیر سے نکالا، بھارت اور چین نے ایک ساتھ آگے بڑھنے کا سفر شروع کیا تھا لیکن بھارت ایلیٹ کلاس کی وجہ سے پیچھے رہ گیا، چین اس وقت دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت ہے، وہ ریاست مدینہ کے ماڈل پر کارفرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ میں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب تک ہم ایلیٹ سسٹم نہیں توڑیں گے تمام سہولیات پر ان کا قبضہ رہے گا، 911 اس جانب اہم قدم ہے، ہم اس پروگرام کے تحت عام غریب آدمی کو بااختیار بنائیں گے، جرائم کے اعداد و شمار میسر آ سکیں گے، پھر حکومت اس کے تحت وسائل مختص کرے گی، یہ ایک مثبت اقدام ہے جس کو مربوط کرنے میں دو سال کا وقت لگے گا، یہ پاکستان کے عوام کیلئے ایک بہت بڑی سہولت ہے۔
مزید اہم خبریں
-
جب پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے قریب ہے، تو بھارت خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے
-
نوجوان اپنے کردار پر سمجھوتہ نہ کریں، صحت کا نظام آبادی کے دباؤ سے لڑکھڑا گیا ہے
-
افغانستان: ایران سے مہاجرین کی وطن واپسی عدم استحکام میں اضافہ کا سبب
-
کانگو اور روانڈا امن معاہدہ علاقائی امن کی طرف پیشقدمی، گوتیرش
-
آئینی بینچ کا فیصلہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے
-
اگر کوئی دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دےگا تو یہ خطرناک غلط فہمی ہوگی
-
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بھارتی سرپرستی میں دہشتگرد حملہ
-
سیاست بند گلی میں ہے اور اسٹیبلشمنٹ قدم بہ قدم اپنے اہداف پر گرفت مضبوط کررہی ہے
-
چین میں شدید بارشیں ایک اور شہر زیر آب
-
مخصوص نشستوں کا حالیہ عدالتی فیصلہ بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کی توثیق کے مترادف ہے
-
وزیراعلی مریم نواز کا پہلے فیز میں جنوبی پنجاب اور پسماندہ اضلاع کو 240ای بسیں فراہم کرنے کی ہدایت
-
مخصوص نشستوں کا عدالتی فیصلہ افسوس ناک، ہائبرڈ نظام کو مزید مضبوط کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.