Live Updates

پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم شہباز شریف 1950 میں لاہور میں پیدا ہوئے

1985ء میں لاہور چیمبر کے صدر منتخب ہوئے،پہلی بار 1988 میں پنجاب اسمبلی کے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے 8 میں لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے،پارلیمنٹ میںعمران خان کے مقابلے میں وزیر اعظم کا انتخاب لڑا

پیر 11 اپریل 2022 17:50

پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم شہباز شریف 1950 میں لاہور میں پیدا ہوئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2022ء) پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم شہباز شریف 1950 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔شہباز شریف محمد شریف کے دوسرے صاحبزادے ہیں، وہ ایک بااثر تاجر ہیں اور مشترکہ طور پر اتفاق گروپ آف کمپنیز کے مالک ہیں، وہ 1985 میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر بھی منتخب ہوئے۔شہباز پہلی بار 1988 میں پنجاب اسمبلی کے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

1990 میں این اے 96 لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1993 پی پی 125 لاہور کے حلقے سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی، انہیں قائد حزب اختلاف کے طور پر نامزد کیا گیا۔1997 میں پی پی 125 لاہور سے تیسری مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوکر صوبے کے وزیر اعلی بنے۔1999 میں فوجی بغاوت کے بعد انہیں معزول کرکے سعودی عرب جلاوطن کردیا گیا۔

(جاری ہے)

2007 میں 8 برس جلا وطنی میں گزارنے کے بعد واپس پاکستان آئے۔2008 میں چوتھی مرتبہ بھکر سے صوبائی اسمبلی کی نشست جیتی اور دوسری بار صوبے کے وزیراعلی بنے۔ 2013 میں لاہور سے ایک مرتبہ پھر پنجاب اسمبلی کے رکن بنے اور تیسری بار پنجاب کے وزیراعلی منتخب ہوئے۔2018 میں قومی اسمبلی کے 4 حلقوں (این ای249 کراچی، این ای132 لاہور، این ای3 سوات اور این ای192 ڈیرہ غازی خان) سے الیکشن لڑے۔

کراچی، سوات اور ڈیرہ غازی خان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد انہوں نے عمران خان کے مقابلے میں وزیراعظم کا انتخاب لڑا۔عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے اور شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے۔بعدازاں شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزد ہوئے۔2018 میں اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد پاکستان مسلم لیگ کے صدر منتخب ہوئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات