
مفاد پرستوں نے ملک تباہ کر دیا، تینوں جماعتیں اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف، عوام کے مسائل سے لاپروا ہیں‘سراج الحق
سالہاسال حکومت میں رہنے کے باوجود جاگیرداروں، وڈیروں اور استعمار کے وفاداروں نے ملک کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا‘امیر جماعت اسلامی
جمعہ 13 مئی 2022 23:10

(جاری ہے)
ملک میں غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے سرمایہ کاری رک گئی۔
معیشت میں بہتری لانے کے لیے اسلامی ماڈل اپنانا ہو گا۔ حکومت مہنگائی کم کرے۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔ملک میں انگریزوں کا دیا گیا نظام چل رہا ہے۔ 75برس گزر گئے، پاکستان کو اسلامی نظام نہیں ملا۔ ملک کی بنیاد کلمہ طیبہ پرہوئی، سازش کے ذریعے قوم کو اسلامی نظام سے محروم رکھا گیا۔ جماعت اسلامی قوم کو باور کرانا چاہتی ہے کہ آزمائے ہوئے چہروں پر مزید اعتماد نہ کرے۔ مافیاز کو حکومتوں میں لانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ملک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے قرآن و سنت کا نظام لانا ہو گا۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد ملک کو اسلام کا گہوارہ بنانا ہے، قوم اعتماد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع مسجد منصورہ میں خطبہ جمعہ اور فاضلین مدارس دینیہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے کہا کہ ملک کی 40فیصد سے زائد آباددی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ ملک میں 45لاکھ یتیم ہیں۔ پاکستان میں 54لاکھ افراد معذور ہیں جن کی بڑی تعداد سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور ہے۔ حکومتوں نے یتیم، بے سہارا اور معذور افراد کے لیے کچھ نہیں کیا۔ الخدمت فائونڈیشن محدود وسائل کے باوجود 20ہزار یتیموں کی کفالت کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی کو حکومت میں آنے کا موقع ملا، تو یتیموں اور بے سہارا افراد کی بحالی کے اقدامات کریں گے۔ ملک بھر میں یونیورسٹیاں اور ہسپتال تعمیر کیے جائیں گے۔ لوگوں کو صحت کی سہولت فراہم کریں گے۔ معیشت کو زکوٰة و عُشر پر استوار کریں گے۔ دیہی علاقوں کی بحالی کا پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔سراج الحق نے کہا کہ پانی کی شدید قلت کی وجہ سے خریف کی فصلیں تباہ ہو گئیں، کسانوں کا براحال ہے۔ گندم کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے جس سے بحران کا خطرہ ہے، کپاس کی پیداوار بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ ملک پر حکمرانی کرنے والی جماعتوں نے پانی کے مسئلے پر توجہ نہیں دی۔ بھارت پاکستان کا پانی چوری کرتا ہے، مگر ہماری حکومت نئی دلی سے روابط قائم کرنے کے لیے بے چین ہے۔ انھوں نے کہا کہ قوم ایماندار اور اہل قیادت کو ووٹ دے۔ الیکشن متناسب نمائندگی کے اصولوں کے تحت ہونے چاہییں۔ انتخابات میں دولت کے بے جا استعمال پر پابندی لگائی جائے۔ الیکشن کمیشن کو مالی و انتظامی لحاظ سے خود مختار دیکھنا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی آئین و قانون کی بالادستی اور اسلامی جمہوری معاشرہ کی تشکیل چاہتی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ
-
بجٹ میں آئی ایم ایف کا دیا ہوا اسٹرکچر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا
-
چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کے حکومتی فیصلے پر سوالات اٹھ گئے
-
لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے
-
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آکر حالات خراب کرنے کی بات بھول جائیں
-
"جب پٹرول، ڈیزل، بجلی، آٹا، سبزیاں مہنگی ہوں تو سمجھ جاو وزیر اعظم چور ہے"
-
حکومت ایک منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانا چاہتی ہے جس سے ہوشیار رہا جائے
-
پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر میڈیا کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ٹریفک پولیس کو محنت کشوں کے چالان کم اور وارننگ زیادہ دینے کی ہدایت
-
حکومت کا ایکس مل کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوگئی
-
غزہ: خوراک کی اسرائیلی تقسیم یا فلسطینیوں کے لیے موت کا پھندا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.