کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیریوں پر بھارتی مظالم میں تیزی پر اظہار تشویش
شوپیان عصمت دری، دہرے قتل کے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
ہفتہ 28 مئی 2022 23:31
(جاری ہے)
تاہم ترجمان نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور نہیں کر سکتے اور وہ اپنی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔
دریں اثناء بھارتی عدالت کی طرف سے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو عمر قید کی غیر منصفانہ سزا کے خلاف سرینگر میں مائسمہ اور اسکے ملحقہ علاقوں میںآج چوتھے روز بھی ہڑتال کی گئی ۔ بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ، بانڈی پورہ، کپواڑہ اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں اور اس دوران خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں کیا۔جموں و کشمیر ڈیموکریٹک حریت فرنٹ نے جو کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایک اکائی ہے، سرینگر میں ایک بیان میں 2009میں شوپیاں میں عصمت دری اور دہرے قتل کے واقعے کی کسی بین الاقوامی ادارے کے ذریعے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ اس گھنائونے جرم میں ملوث بھارتی فوجیوں کو سزا دی جائے۔بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے 29مئی2009کو آسیہ اور نیلوفر نامی دو خواتین کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں دوران حراست قتل کر دیا تھا۔ ان کی لاشیں اگلی صبح ایک ندی رنبی آرہ سے ملی تھیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی کی گیانواپی مسجد سے شیولنگ کی دریافت کے حوالے سے ایک ٹویٹ کے ذریعے ہندوئوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میںبھارتی پولیس نے معروف سماجی کارکن وقار حسین بھٹی کوجموں سے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ایک نوجوان محمد سلیم خان کو بارہمولہ کے علاقے آتھورا بالا پل سے گرفتار کیا۔ادھر حریت رہنما محمد یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے جھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا دینے کے متعصبانہ فیصلے کے خلاف آزاد جموں و کشمیر کے شہرکوٹلی میںمہاجر کیمپ سے گلپور بازار تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر یاسین ملک اور غیر قانونی طور پر نظر بنددیگر کشمیریوں کی رہائی کے مطالبات درج تھے۔برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کی کینگرو عدالت کی طرف سے یاسین ملک کو دی گئی عمر قید کی سزا کو فوری طور پر واپس لینے کے مطالبے پر زوردینے کے لئے برمنگھم ، ڈربی اور دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے۔ تحریک حریت برطانیہ کے زیر اہتمام مظاہروں میں مقررین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.