تم جنہیں بُرا بھلا کہتے تھے، آج انہی سے اقتدار بچانے کی بھیک مانگ رہے ہو،حمزہ شہباز
آج لیک ہونے والی آڈیو نے تمہارا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، تم نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیے، کہانی میں صرف جیل کا ٹچ رہ گیا ہے، حمزہ شہباز کا جلسے سے خطاب
دانش احمد انصاری ہفتہ 28 مئی 2022 22:30
(جاری ہے)
ہم تمہیں سیاسی خودکشی پر مجبور کریں گے۔عمران خان تمہارے توشہ خانہ یا فارن فنڈنگ کا نہ پوچھا جائے تو ایسا نہیں چلے گا۔لیگی رہنما حمزہ شہباز سے قبل مریم نواز نے بھی بہاولپور جلسے سے خطاب کیے۔ مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ 50ڈگری سخت گرمی کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا تو آپ جلسے میں آئے ہو، یوم تکبیر مبارکباد ہو، یوم تکبیر کا مطلب کوئی دشمن پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان سرحدیں محفوظ، دفاع ہمیشہ کیلئے مضبوط ہے ، اس لیڈر کا نام جس نے پوری دنیا کی دھمکیوں کو نظرانداز کرکے بھارت کے پانچ کے مقابلے میں 6ایٹمی دھماکے کردیے، کون ہے وہ جرات مند لیڈر جس نے 5ارب ڈالر کی امداد ٹھکرائی اور ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کر پاکستان ایٹمی طاقت بنا دیا، اس لیڈر کا نام نوازشریف ہے، نوازشریف، افواج پاکستان ، سائنسدانوں، اٹامک انرجی اور جس نے بھی نیوکلیئر پاور میں کردار ادا کیا سب کو مبارکباد دیتی ہوں۔
نوازشریف کو پتھر کے زمانے میں پہنچانے کی دھمکی دی گئی لیکن اس نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی دھماکا کرکے پاکستان ایٹمی طاقت بنا کر رہوں گا، نوازشریف نے کوئی رونا دھونا نہیں کیا، سازشی خط کا ڈرامہ نہیں کیا بلکہ سیدھا بلوچستان میں چاغی کی پہاڑوں میں جاکر نعرہ تکبیر لگایا اور ایٹمی دھماکے کردیے۔ اس کے بعد کارگل کا حملہ ہوا، بہت کچھ ہوا لیکن کسی کو جرات نہیں ہوئی کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔ نوازشریف نے دہشتگردی کے حملے ختم کیے، لوڈشیڈنگ ختم کی، سڑکیں، کارخانے دیے اور پاکستان کی ہمیشہ خدمت کی لیکن قوم فتنہ خان سے پوچھتی ہے کہ تم نے قوم کو کیا دیا؟تم نے سوائے لچھڑپن ، بدتمیزی، گالیوں، غربت، افلاس، مہنگائی ، مہنگی روٹی بجلی اور پاکستان کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھنے کے سوائے تم نے کیا دیا؟ چیلنج کرتی ہوں ایک کارنامہ بتا دو جس سے پتا چلے کہ دوسرے ملک کو تمہارے خلاف سازش کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی؟پاکستان کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں ہے، پاکستان کو اندرونی خطرہ ہے، پاکستان انتشار، فتنے سے ہے، جس کا دوسرا نام عمرا ن خان،جب گھر میں غربت افلاس ہو، تو تباہی نہیں آتی لیکن جب روز فساد فتنہ ہو تو گھر تباہ ہوجاتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.