پ*عمران خان جو کرررہے ہیں وہ اپنی سیاسی قبر کھود رہے ہیں،احسن اقبال
د* اب ان کا مقدر سڑکوں پر دھکے کھانا ہی رہ گیا ہے،وفاقی وزیر کا انٹرویو
اتوار 3 جولائی 2022 18:20
(جاری ہے)
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے 4 سالوں میں سی پیک پر ایک ڈالر کا منصوبہ نہیں لگایا، چین کے پاس 123 ملین ڈالرپورٹ کی گہرائی کوصاف رکھنے کے لیے پڑے رہے، لیکن ان سے ہماری حکومت نے رابطہ ہی نہیں کیا، اب ہم نے پاکستان نیوی کو گوادر پورٹ کے سروے اور صفائی کے لیے ٹاسک دے دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کو نعرے کا بیانیے کی کامیابی کی ضمانت یہ ہے کہ آج ادارے اور اسٹیبلشمنٹ کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے، اب ن لیگ ترقی اور تعمیر کے بیانیے سے میدان میں اترے گی، ہمیں امید ہے کہ ہم 12 سے 14 ماہ میں پاکستان کو گرداب سے نکال دیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سوائے کردار کشی اور انتقامی کارروائیوں کے کسی شعبے میں کوئی کام نہیں کیا، آج ملک میں گیس کا بحران ہے، کیوں کہ پی ٹی آئی حکومت نے گیس کی بروقت بکنگ نہیں کرائی، ایل این جی کو سیاسی اسکینڈل بنایا، خزانے کو جھاڑو مار کر خالی کیا گیا، یہی وجہ ہے ملک میں گیس سے چلنے والے ساڑھے 3 ہزار میگا واٹ کے پلانٹس بند ہوچکے ہیں، لیکن اب ہم نے آئی ایم ایف کے تحفظات تقریبا دور کردیئے ہیں اور 2 سے 3 ماہ بعد آسانیاں پیدا ہوں گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سیاست میں وژن اینگری مین سے زیادہ نہیں، وہ یہی کہتے رہتے ہیں میں چھوڑوں گا نہیں، میں اس کو پکڑوں گا، میں اس کو جیل میں ڈال دوں گا، پاکستان جیسا ملک نفرت سے نہیں چلتا، ہمیں یکجہتی کی ضرورت ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جو کرررہے ہیں وہ اپنی سیاسی قبر کھود رہے ہیں، وہ اپنی سیاست بچانے فوج، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں اور ایسے لوگوں کو عوام پسند نہیں کرتے، اب عمران خان کا مقدر سڑکوں پر دھکے کھانا رہ گیا ہے۔ملک کے مفاد کے لئے کوئی بھی بات قبل از وقت نہیں کرنی چاہئے، ابھی آرمی چیف کے عہدے میں توسیع یا نئے آرمی چیف کا معاملہ زیرغور نہیں، جب وقت آئے گا تو سربراہ پاک فوج کے معاملے پرفیصلہ وزیراعظم اورعسکری قیادت مل کرکریں گے۔قومی اسمبلی میں اتحادی اسلم بھوتانی کی تنقید کے حوالے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت میں اس طرح کی باتیں ہوتی رہتی ہیں، اسلم بھوتانی کی شکایات غلط فہمی پر مبنی تھیں جو دورہو گئی ہیں، جب ہم نے انہیں اصل صورتحال بتائی تو وہ مطمئن ہوگئے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.