Live Updates

بگ تھری سیاسی پارٹیوں کی آمدنی اور اخراجات کا آڈٹ کیا جائے،پاسبان

جمعہ 5 اگست 2022 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بگ تھری سیاسی پارٹیوں کی آمدنی اور اخراجات کا آڈٹ کیا جائے۔ ممنوعہ فنڈنگ پر پارٹی سربراہ کو نااہل اور پارٹی کو بلیک لسٹ کیا جائے۔منی لانڈرنگ پر جیل بھیجا جائے۔ ملٹی نیشنل اور مقامی کمپنیاں ان سیاست دانوں کو تھوڑی سی رقم دے کر سارا پاکستان خرید لیتی ہیں۔

عدالتیں اور الیکشن کمیشن قانون کے مطابق بڑی پارٹیوں کو سخت سزا دے کر مثال قائم کریں۔ عمران خان ، زرداری اور نواز شریف لٹیرے ہیں، ان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس وصول کیا جائے۔ عوام بھی ووٹ دینے سے قبل عصبیت کی بجائے ہوش سے کام لیں۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کیا غلام ہیں دو ملین ڈالر کے عوض عمران خان نے کے الیکٹرک کو کراچی میں کھلی چھوٹ دے دی۔

(جاری ہے)

جنہیں اہل کراچی نے ووٹ دیا انہوں نے ہی کراچی کی پیٹھ میں خنجر گھونپ دیا۔ بگ تھری کو انڈیا اور اسرائیل فنڈ کرتے ہیں اور ہمارے منتخب وزرائے اعظم ان کی چاکری کرتے ہیں۔ملٹی نیشنل اور مقامی کمپنیاں ان سیاست دانوں کو تھوڑی سی رقم دے کر سارا پاکستان خرید لیتی ہیں۔ بدعنوان سیاست دانوں نے ہمارے بچوں کا مستقبل بھی بیچ دیا ہے۔ ان لوگوں نے قوم کو مداری کے تماشے میں الجھایا ہوا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات