پہلوان حنیف کے مشن کو جاری رکھا جائے گا عوام آصف حنیف کیلوی کا ساتھ دیں‘امتیاز صدیقی

نکیال کے عوام کا مستقبل آصف حنیف کیلوی سے جڑا ہے آصف حنیف کیلوی میںجتنی مذہب سے رغبت اور عشق رسول کی جھلک دیکھی گئی ہے

جمعرات 11 اگست 2022 14:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما سابق امیدوار اسمبلی چوہدری آصف حنیف کیلوی کے والد محترم رستم کشمیر پہلوان چوہدری محمد حنیف کیلوی(مرحوم)کی پہلی برسی انتہائی عقیدت واحترام سے ان کے آبائی گاؤں بمقام مدینہ ہاوس نیول کیلاں کھڈ گجراں میں منائی گئی۔ برسی میںچیئرمین علماء ومشائخ کونسل امتیاز احمد صدیقی،سابق چیرمین علماء ومشائخ کونسل پیر سید عارف گیلانی،سابق چیرمین علماء ومشائخ کونسل مولانا عبد الرزاق چشتی،ممتاز قانون دان چوہدری الیاس ایڈووکیٹ، راجہ شہباز کیانی گوجرانولہ، اے ای او نکیال ظفر عباس،چئیرمین ٹاون زکوہ مرزا آصف جرال، عاشق حسین زاہدی، سیاسی و سماجی رہنما چوہدری اسماعیل گجر،ممتاز عالم حضرت حسیب الرحمن آفاقی،سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب کوٹلی مرزا زاہد بیگ،شفیق احمد کلماروی، صاحبزادہ سید عدنان علی شاہ،ساجد عزیز قادری،حافظ ارشد اقبال،رہنما تحریک انصاف منور مغل،فوکل پرسن حلقہ نکیال چوھدری خلیل انجم،چئرمین زکوٰة تحصیل نکیال ملک مشتاق،چئرمین جندروٹ چوھدری ظہیر،کمانڈر مجید چیچی، پروفیسر یوسف برطانیہ،ڈاکٹر اسحاق، سمیت علماء ومشائخ،سیاسی سماجی رہنماوں، صحافی برادری سمیت جید علماء کرام، نعت خواں حضرات کے علاوہ دوست و احباب سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز صدیقی چیرمین علماء ومشائخ کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلوان حنیف کے مشن کو جاری رکھا جائے گا عوام آصف حنیف کیلوی کا ساتھ دیں۔نکیال کے عوام کا مستقبل آصف حنیف کیلوی سے جڑا ہے آصف حنیف کیلوی میںجتنی مذہب سے رغبت اور عشق رسول کی جھلک دیکھی گئی ہے بہت کم نوجوانوں میں پائی جاتی ہے۔مدینہ ھاؤس میں مدنی سرکار کے نغمے سن کرہمیں آصف حنیف کیلوی پر فخر ھوا ھے۔

پیر عارف گیلانی نے کہا پہلوان حنیف نے نکیال کے لوگوں کے روشن کل کا خواب دیکھا تھا آصف حنیف کیلوی اس ادھورے مشن کی آبیاری کے لئے خود کو وقف کر دیں۔نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام نے باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا جو درس دیا اس کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔مولانا عبد الرزاق چشتی نے گوجری زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہا پہلوان حنیف نے حلقہ نکیال کے لوگوں کو محبت،جمہوریت، انصاف اور برابری کا پیغام دیا۔

اصف کیلوی خود کو مزید متحرک کریں عوامی حقوق کی بازیابی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔مقررین نے کہاکہ رستم کشمیر پہلوان چوہدری محمد حنیف کیلوی مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ مرحوم نے علاقے میں مظلوموں،بے سہارا لوگوں کی ہر سطح پر خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ان کو یاد کیا جارہا ہے۔مقررین نے کہا کہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نی495معلمین القران کو مستقل کر کے دین اسلام کی خدمت کرنے والوں کی جہاں دعائیں لی ہیں وہاں جہیزفنڈز کی رقم بڑھا کر مستحقین کے لیے 75000 ہزار کر دی ہے اس کے ساتھ ساتھ مساجد کی بجلی فری کرنے کے اعلان کو بھی عوام زبردست معنوں میں سراہا رہے ہیں مقررین نے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کی،عوامی فلاح وبہبود کے کاموں میں مصروف عمل رہے، درجنوں مساجد کی تعمیر کروائی اور حلقہ نکیال میں 2011 کے انتحابات میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اور اب 2021 کے انتخابات میں وفاقی رولنگ پارٹی کا ٹکٹ آصف کیلوی کو دلوا کر ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔جو آج حلقہ کے محکوم لوگوں کے لیئے امید کی کرن ہیں میزبان دعائیہ تقریب رہنما پاکستان تحریک انصاف سابق امیدوار اسمبلی چوہدری آصف حنیف ایڈووکیٹ،حاجی بابو حسین عطاری،چوہدری یاسر حنیف کیلوی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی، استحکام پاکستان اور مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ برسی میں شرکاء کے لیے وسیع لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔