آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ہفتہ 13 اگست 2022 22:10
(جاری ہے)
آج اتوار کوسندھ،بلوچستان ،پنجاب، کشمیر اورخیبرپختونخوا میں بیشتر مقا مات پر جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران ز یر یں سندھ اور شمال مشر قی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ ،جنو بی/وسطی پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔ سب سے زیادہ بارش سندھ: چھور 120، کراچی (سرجانی ٹاؤن 60، مسرور بیس 54، یونیورسٹی روڈ 47، سعدی ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن 42، ناظم آباد 38، نارتھ کراچی 37، گلشن معمار 34 ، کورنگی 29، کیماڑی 26 ، صدر ، گلشن حدید26 ، اولڈ ایریا ایئرپورٹ ، گڈاپ ٹاؤن 16، ڈی ایچ اے 15، جناح ٹرمینل 14، قا ئد آباد07 )، حیدرآباد (سٹی 64، ایئرپورٹ 01)، ٹنڈو جام 33،دادو ، سکرنڈ 27 ، شہید بینظیر آباد 26، پڈ عیدن 24، بدین 18، میرپور خاص 07،ٹھٹھہ06، خیرپور05، مٹھی 01، پنجاب: خان پور 16، رحیم یار خان 06،بہا ول پور (ائیر پو ر ٹ 02، سٹی 01)، بلو چستان: اور ما رہ 24،پنجگور، پسنی 05،کو ئٹہ (سمو نگلی) ، تربت 03، گلگت بلتستان: بگروٹ 07، گلگت 02،با بو سر، گوپس 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ ہفتہ کوزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نورپورتھل، نوکنڈی42،دالبندین،چلاس، ڈی آئی خان اور جوہرآبادمیں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید موسم کی خبریں
-
کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.