Live Updates

ملک میں قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام ضمنی الیکشن ملتوی

سیکیورٹی فورسز کی امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل کے باعث الیکشن ملتوی کیے گئے ،الیکشن کمیشن

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 8 ستمبر 2022 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 ستمبر2022ء) ملک کے11 قومی اور2 صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن ملتوی کر دیے گئے۔تین حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول نو ستمبر جبکہ 9 حلقوں کا شیڈول 26 ستمبر کو تھا۔

سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کی امدادی کاروائیوں میں مصروفیت کی وجہ سے ضمنی الیکشن ملتوی کیے گئے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے11 قومی اور 2 صوبائی حلقون کے الیکشن کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔الیکشن ملتوی کرنے کی وجہ سیلابی صورتحال می وجہ سے سیکیورٹی فورسز کی امدادی کاروئیوں میں مصروفیت کی وجہ سے الیکشن کا انوقاد پر امن طریقے سے ممکن نہیں سیکٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے بلوچستان،سندھ اور کے پی کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے تباہی ہو گئی ہے،متعدد قیمتی جانوں کے ساتھ ساتھ دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں الیکشن کرانا ناممکن ہے۔سندھ،کے پی کے،بلوچستان جہاں پر پولیس ایف سی اور دیگرسیکیورٹی فورسز تعینات کی گئی تھیں متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے ودیگر امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں ۔ملک بھر میں سیلاب زدگان کی مدد اور دہشتگردی کی روک تھام میں سیکیورٹی فورسزمصروف عمل ہیں ان حالات میں کی وجہ سے امدادی کاروائیوں سے واپس بلانا پرامن الیکشن کے انعقاد کی دستیابی مشکل ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122،این اے 21 این اے 24 این اے 31 این اے 45 این اے108 این اے 118 این اے 23 این اے 239 اور این اے 239 میں ضمنی الیکشن ہونا تھا ۔ یاد رہے کہ قومی اسبلی کے حلقوں میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے کاغذات جمع کرائے تھے اوران9 حلقوں میں 26 ستمبر کو ضمنی الیکشن ہونے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات