آل دالبندین میر عبدالرحمن نوتیزئی ٹی ٹونٹی لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی علی رضا کھوسہ نے بال کو شارٹ لگا کر کیا

بدھ 5 اکتوبر 2022 20:50

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2022ء) آل دالبندین میر عبدالرحمن نوتیزئی ٹی ٹونٹی لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 بمقام چاغی کرکٹ گراؤنڈ دالبندین ٹورنامنٹ کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی علی رضا کھوسہ نے بال کو شارٹ لگا کر کیا ۔اس موقع پر مہمان خاص کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف کرایا گیا ۔افتتاحی میچ میں شہید نظر جان سنجرانی کرکٹ کلب دالبندین نے ریڈ بلوچ کرکٹ کلب دالبندین کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔

ٹاس جیت کر ریڈ بلوچ کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 165 رنز کا ٹارگٹ دیا ،جس میں مقصود احمد کے 46 اور یاسر بلوچ کے 45 رنز شاملِ تھے ،شہید نظر جان سنجرانی کرکٹ کلب کی جانب سے ڈاکٹر مسعود نے دو جبکہ مسعود اظہر نے ایک وکٹ حاصل کی بعد میں مطلوبہ ہدف شہید نظر جان سنجرانی کرکٹ کلب دالبندین نے اٹھارویں اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا ۔

(جاری ہے)

جس میں مسعود اظہر نے 45 افتخار ماندائی اور عباس خان نے پچیس پچیس جبکہ رشید خان نے 15 رنز اسکور کئے۔ اس طرح یہ میچ شہید نظر جان سنجرانی کرکٹ کلب دالبندین نے پانچ وکٹوں سے جیت لیا مین آف دی میچ مسعود اظہر قرار پائے جنہیں ضلع چاغی کے سینئر کرکٹر عبدالغفار لوراجہ نے شیلڈ پیش کی میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض شہزاد بوم بوم اور اصغر روٹ نے سرانجام دئیے ،اسکورر عبدالظاہر ایجباڑی اور اناؤنسر باسط زیب ریکی تھے۔

اس موقع پر پی سی بی ڈسٹرکٹ چاغی کے سپروائزر و ٹورنامنٹ کے آرگنائزر شوکت بلوچ ٹورنامنٹ کے چیئرمین محمد بخش بلوچ ڈاکٹر محمد اشرف حسنزئی کامریڈ احمد یار سمالانی آزاد خان جلاد خالقداد کیف سمیع آفریدی حاجی صدام شہزاد ملنگ حاجی الطاف شاجی تنویر شاہ صدام خیر مجیب پولارڈ طارق اسٹائلش ثناء نوتانی ظہورِ مشتاق سمیت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی ،آخر میں ڈاکٹر محمد اشرف حسنزئی نے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی علی رضا کھوسہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کل انشاء اللہ ایک میچ ستارے بلوچستان کرکٹ کلب دالبندین اور بلوچ ٹائیگر کرکٹ کلب دالبندین کے درمیان کھیلا جائے گا۔