
اپوزیشن کوبلدیاتی الیکشن سے ادھر ادھر نہیں ہونے دیں گے، سردارتنویرالیاس خان
پیر 21 نومبر 2022 21:32
(جاری ہے)
ایک ہفتہ کے دوران پیپلز پارٹی کے 64 اُمیدواروں نے پارٹی قیادت کو ٹکٹ واپس کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جن کے جذبوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
اپوزیشن کے امیدواروںنے اپنی پارٹی قیادت کے ساتھ سخت مایوسی کا اظہار کیاکہ یہ بے رحم قیادت ہے جو ہمارا بنیادی حق ہم سے چھین رہے ہیںاور جماعتی پالیسی بھی جان چکے ہیں کہ وہ اقتدار نچلی سطح پر آنے کے حامی نہیں ہیں۔پی ٹی آئی کے کارکنان سپاہی بن کر امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھیں اور لوگوں کی آواز بنیں تاکہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات ایک ہی دن میں آزادانہ،منصفانہ اور پرامن ماحول میں منعقد ہوسکیں۔بلدیاتی الیکشن کے لیے التواء کی کوشش کرنے والے عوام سے مخلص نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور کی جانب سے ضلع بھر کے بلدیاتی امیدوران کے ساتھ منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سٹی صدر چوہدری منشاء نقشبندی نے سرانجام دئیے۔تقریب سے آزاد کشمیر کے وزراء حکومت چوہدری ارشد حسین،چوہدری یاسر سلطان،پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں پی ٹی آئی کے راہنماؤں چوہدری جاوید اقبال،چوہدری محمد عارف،سکندر بیگ،چوہدری مشتاق،چوہدری صابر،راجہ نوید اختر گوگا،الحاج غلام رسول عوامی،چوہدری صہیب ارشد،رمضان چغتائی ،سائیں ذوالفقار علی،شیخ ارشد برقی،چوہدری محمود علی،انصر صارم ڈاکٹر معروف،چوہدری امجد سمیت میونسپل کارپوریشن ہا کے کونسلرز،ڈسٹرکٹ کونسلر کے امیدوار ان اور پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن ہر قیمت اور ہر صورت میں مقررہ تاریخ میں ایک ہی دن میں منعقد ہونگے۔امیدواران افواہوں پر کان نہ دھریں،اپوزیشن کو بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کے حقوق پر شب خون مارنے نہیں دیں گے۔پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کئی عشروں کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے کروائے اور آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہمارے منشور میں شامل تھا اس کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ایک ارب پچاس کروڑ روپے کے اخراجات ہوچکے ہیں اتنی بڑی رقم خرچ ہونے کے بعد الیکشن کے التواء کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کا پہلے علم قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہاتھ میں تھا اب یہ جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن اور نظریہ کو مقدم رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں نوابزادہ نصر اللہ خان سمیت بڑے جید لیڈر الیکشن ہارے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں ہوا کہ انہوں نے سیاست چھوڑ دی سیاست اور کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے،اپوزیشن بلدیاتی الیکشن ہار چکی ہے انہوں نے کہاکہ اگر اپوزیشن نے الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کی تو ان کی عوام میں بولتیاں بند کردیں گے یہ کون ہوتے ہیں لوگوں کے حقوق چھیننے والے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اقتدار کو گراس روٹ لیول تک لے جانا چاہتی ہے اس لئے بلدیاتی انتخابات بھی ہم نے جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہماری نیت میں نہ پہلے کھوٹ تھا اور نہ اب ہے۔پی ٹی آئی کی قیادت نہ جھوٹ بولتی ہے اور نہ ہی اپنے کارکنان سے ان کا اختیار چھینا نا چاہتی ہے۔ ہم پارٹی کو لوکل نمائندوں کے ذریعہ گراس روٹ لیول تک لیکر مضبوط کرنا چاہتے ہیں بلدیاتی انتخابات کے ذریعے پارٹی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہونگی تو مقامی سطح کے مسائل بھی وہی نمائندے حل کروائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے بعد کشمیر میرے اور آپ کے خواب کے تحت بدلہ ہوا نظر آئے گا۔کشمیر ہمیں تحفے میں نہیں ملا بلکہ اس کے چپے چپے میں شہداء کے خون کی قربانی شامل ہیں یہ وہ تاریخ ہے جس میں قربانیوں کی لازوال داستانیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے لئے سیکورٹی اپوزیشن نہیں ریاست نے فراہم کرنی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے بلدیاتی انتخابات کے لئے سیکورٹی فورسز فراہم کرنے اور کنٹرول روم کرنے کا کہا ہوا ہے مجھے وفاق پر بھروسہ ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے لئے مطلوبہ فورسز فراہم کریں گے اس طرح پنجابKPK اورGB سے بھی سیکورٹی فورسز مل جائے گی۔ہم ذمہ دار لوگ ہیں، پرامن اور منصفانہ انتخابات کروانے کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی ہیں اور انتظامیہ کے جملہ ادارے بھی ان کی معاونت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرمڈ فورسز ملک کی سرحدوں اور ریاست کے چپے چپے کی محافظ ہے وہ ہمارے الیکشن میں بھی معاونت کریں۔ ریاست کی تمام مشنری جن میں گریڈ 20 کے ملازمین ہیں وہ بھی الیکشن ڈیوٹی دینے کو تیار ہیں اس جیسا ماڈل دنیا میں کسی جگہ نہیںملے گا،حکومت،وزراء انتظامی مشنری اور تمام ریاستی ادارے الیکشن کروانے کے لئے پرعزم ہیں لیکن افسوس ہماری اپوزیشن بلدیاتی الیکشن سے خوف زدہ ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ عوام کا جذبہ بھی بے مثال ہے کہ انہیں اختیارات ملنے والے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب جو مرضی ہو کسی کو الیکشن ملتوی کرنے نہیں دونگا۔آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن کے لئے پاکستان اور آزاد کشمیر کے میڈیا کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ خود آکر مانیٹرنگ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی پانچ ماہ کی کارکردگی گزشتہ 10 سالوں سے زیادہ بہتر ہے۔ہم آزاد جموں و کشمیر بینک کو شیڈول بینک میں تبدیل کررہے ہیں اور آزادکشمیر میں بہت سے ماڈل پراجیکٹ شروع کررہے ہیں جس کا فائدہ خطہ کے ہر فرد کو بلاتخصیص پہنچے گا۔کشمیریوں کی پگھ کو نہ داغ لگنے دونگا اور نہ ہی نیچے گرنے نہیں دونگا۔ریاست سے کھلواڑ کسی کو کرنے نہیں دیں گے۔ آزاد کشمیر میں جعلی اور فراڈیہ پیروں،جعلی حکیموں،ڈاکٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔ تصوف اور دین کے کاموں میں جید علماء اکرام سے مشاورت کریں گے تاکہ تصوف کے نام پر کوئی فراڈیہ لوگوں لوٹ نہ سکے۔الیکشن کے بعد آزاد کشمیر بھر کے اضلاع اور حلقہ جات کا دورہ کرونگا تو دل کھول کر عوام کی خدمت کرونگا۔اب پرائیویٹ وپبلک سیکٹر میں کوئی ایسی گاڑی سڑک پر نہیں آئے گی جس کے پاس مکمل فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہو پہلے ہی پرانی اور کھٹاراگاڑیوں کے باعث بہت قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.