Live Updates

اہور،پنجاب اور کے پی کی اسمبلی توڑی گئی تو وفاقی حکومت برقرار رہے گی، رانا ثناء اللہ

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:54

اہور،پنجاب اور کے پی کی اسمبلی توڑی گئی تو وفاقی حکومت برقرار رہے گی، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی کی اسمبلی توڑی گئی تو وفاقی حکومت برقرار رہے گی اور پنجاب میں ضمنی یا جنرل الیکشن ہوں ہم بہتر پوزیشن میں ہوں گے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ کوئی پاپولر نہیں نواز شریف آئندہ عام انتخابات میں انتخابی مہم کی قیادت کریں۔

ہفتہ کے روز انسداد منشیات کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے متعلق سوال پر کہا کہ مذاکرات سے انکار نہیں کیا اب عمران خان نے بات کرنے کا کہا ہے تو وزیراعظم شہباز شریف عمران خان کی بات پر ساتھی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرینگے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد پیش کرنی ہے یا نہیں اس پر تاحال فیصلہ نہیں ہو۔

(جاری ہے)

ا رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات سے انکار پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہے لیکن بدقسمتی واحد ایک شخص ہیں جو کہتے رہے کہتا ہے سیاسی مخالفین کو چھوڑوں گا نہیں۔ مسلم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے کرتوتوں سے جیل جانا ہے۔ فرح خان نے ٹرانسفر پوسٹنگ کی وجہ سے کروڑوں روپے پنجاب سے نکالے۔ گھڑیاں بیچ کر ملک کی عزت کو خراب کیا گیا۔ سابق آرمی چیف اور پی ٹی آئی کے حوالے سے مونس الٰہی کے بیان کے ذکر پر وزیر داخلہ نے کہا کہ مونس الہی نے جو بیان دیا اس کی داد دیتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات