Live Updates

وزیراعلیٰ کے خلاف اعتماد کے ووٹ سے قبل اہم پیش رفت کا امکان

وزیراعظم اور آصف زرداری کے مابین ٹیلیفونک رابطہ،پنجاب کی سیاسی صورتحال سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 دسمبر 2022 12:26

وزیراعلیٰ کے خلاف اعتماد کے ووٹ سے قبل اہم پیش رفت کا امکان
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20دسمبر 2022ء) پنجاب کی سیاست میں گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کل اعتماد کے ووٹ سے قبل اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ پنجاب کی سیاسی صورتحال سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔گورنر کے طلب کردہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر تبادلی خیال کیا گیا۔

گذشتہ روز سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی۔ ن لیگ کے مطابق وزیر اعلٰی اگر اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر اس کے فوری بعد ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کروائی جائے گی۔ اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم شہبازشریف اور چودھری شجاعت سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا، پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے آصف زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے کہاکہ جمہوری استحکام اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں، آنے والا وقت انتشار کی سیاست کرنے والی قوتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاسی نظام کی بقاء کیلئے بھٹو مشن کو پورا کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ پرویزالٰہی عمران خان نہیں ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے بوجھ پر اسٹینڈلے سکیں، پرویزالٰہی سے طے ہے کہ وہ جمعے کو اسمبلی توڑ دیں گے اگر نہیں توڑیں گے تو ہم اپنی حکمت عملی سامنے لائیں گے۔

انہوں نے اے آروائی نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے 23دسمبر تک کا وقت بات چیت کیلئے دیا جائے، ہم چاہتے ہیں عام انتخابات کیلئے حکومت اور ہمارے درمیان بات چیت ہونی چاہیئے، حکومت جونہی انتخابات کیلئے اعلان کرتی ہے تو ہم فریم ورک کیلئے تیار ہیں، حکومت کسی بھی جگہ الیکشن کرانے کو تیار نہیں ہے یہ ہمارے اور حکومت کے درمیان بڑا مسئلہ ہے کہ وہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات