
پارلیمنٹ بے توقیر ہے‘ ملک میں صدارتی نظام کی پھر بازگشت ہو رہی ہے، رضا ربانی
سیاست کو موقع نہ دے کر فیل کیا گیا‘ آج ملک میں ایک بار پھر 18 ویں ترمیم کو رول بیک کرکے ون یونٹ کی شکل لانے کی بات کی جا رہی ہے‘ عدالتوں کے ذریعے ڈکٹیٹ کیا جارہا ہے۔ سینئر پارلیمنٹیرین کا تقریب سے خطاب
ساجد علی
اتوار 29 جنوری 2023
16:03

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم تو سوچ رہے تھے کہ موجودہ پارلیمان آئندہ پارلیمان کا سوچ رہا ہوگا، مگر یہ پارلیمان تو پارلیمان کو ہی رول بیک کرنے کا سوچ رہا ہے، آئین کے ڈھانچے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے، بچہ بچہ کٹ مرے گا مگر 18 ویں ترمیم رول بیک نہیں ہونے دے گا۔
اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے خلاف بغاوت کی دفعات کے تحت کارروائی سے گریز کا مشورہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سیکشن 124 اے ، پی پی سی 1860 کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری بلاجواز ہے، بغاوت کے الزامات کے معاملے پر میرا بل سینٹ نے 9 جولائی 2021ء کو پاس کیا تھا، حکومت کو چاہیے کہ وہ خود میرے نجی بل کو دیکھے جو کہ قومی اسمبلی میں کہیں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ ہے کہ سیاستدانوں اور سویلین کے خلاف بغاوت اور غداری کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بغاو ت کے الزامات کے تحت خصوصی عدالت کی کارروائی کو ختم کردیا تھا جو کہ آرٹیکل 6 کے تحت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف تھی۔مزید اہم خبریں
-
روڈا کی حدود میں قائم 44 غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کا مستقبل غیریقینی
-
پنجاب میں تباہ کن سیلاب؛ متاثرین کی تعداد 35 لاکھ تک جا پہنچی‘ 46اموات‘ 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں
-
دریائے چناب میں خطرناک سیلاب، راوی میں بھی پانی کی سطح بلند، مزید بارش سے گجرات ڈوب گیا
-
پنجاب سے ابھی سیلاب کا خطرہ پوری طرح سے ختم نہیں ہوا
-
سندھ میں بند مضبوط اور اونچے ہیں، 12لاکھ کیوسک ریلے کو برداشت کرسکتے ہیں
-
"میرے گھر میں مجھے سارے گُڑیا کہہ کر بلاتے ہیں، میں بھی گُڑیا ہوں"
-
ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا
-
وفاقی وزیرمصدق ملک کے الفاظ ہیں کہ چند ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بچانے کیلئے لاکھوں لوگوں کو ڈبو دیا
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے
-
دریائے راوی کے اندر غیر قانونی طور پر 12 ہزار کنالز پر ہاوسنگ سوسائٹی تعمیر کرنے والا مالک گرفتار
-
خواجہ آصف کو نشان امتیاز دیں یا نشان جرات مجھے کوئی اعتراض نہیں
-
ایک ساتھ 3 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.